تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حیدرآباد میں ماہی گیری کوآپریٹو سوسائٹیز کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا انعقاد، “سہکار سے سمردھی” کے وژن کو ماہی گیری کے شعبے میں مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم


ملک بھر میں علاقائی سطح پر سلسلہ وار ورکشاپس کا انعقاد، کوآپریٹو پر مبنی ماہی گیری کے نظام کو وسعت دینے اور “کوآپریٹوز کے درمیان تعاون” کو مزید گہرا کرنے کے لیےاہم اقدام

وزارتِ امداد باہمی کے سیکریٹری ڈاکٹر آشیِش کمار بھوتانی نے ماہی گیری کوآپریٹو سوسائٹیز کے لیے مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچے، ٹیکنالوجی کے انضمام اور مارکیٹ سے روابط کی ضرورت پر زور دیا

مرکزی وزارتِ ماہی گیری کے سیکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لکھِی نے جدت، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم، جدید ماہی گیری انفراسٹرکچر اور ماہی گیر برادریوں کی جامع ترقی پر زور دیا

قومی ورکشاپ میں نئی ماہی گیری کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام، موجودہ سوسائٹیز کی مضبوطی، ادارہ جاتی قرض کے روابط اور پی ایم ایم ایس وائی  سے منسلک توسیع پر تفصیلی گفتگو کی

تفصیلی تکنیکی سیشنز میں آبی ذخائر میں ماہی گیری، سمندری گھاس کی کاشت، کھلے سمندر میں کیج کلچر، فشریز انشورنس، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور کوآپریٹو سرگرمیوں کی تنوع پر غور کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 MAY 2026 9:16PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن “سہکار سے سمردھی” کی رہنمائی میں، جسے مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں ملک بھر میں نافذ کیا جا رہا ہے، 15 مئی 2026 کو حیدرآباد میں ماہی گیری کوآپریٹو سوسائٹیز کے موضوع پر ایک قومی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ ورکشاپ ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کی جانے والی علاقائی اور قومی سطح کی مشاورتی ورکشاپس کے سلسلے کا حصہ تھی، جس کا مقصد ماہی گیری کے کوآپریٹو نظام کو مضبوط بنانا اور ماہی گیر برادریوں اور دیہی معیشت کی جامع اور پائیدار ترقی کے لیے “کوآپریٹوز کے درمیان تعاون” کو فروغ دینا ہے۔ اس سے قبل اسی اقدام کے تحت میزورم اور جے پور میں بھی ورکشاپس منعقد کی جا چکی ہیں۔

قومی ورکشاپ میں مختلف ریاستی حکومتوں کے سینئر حکام، ماہی گیری کے اداروں کے نمائندگان، کوآپریٹو تنظیموں، مالیاتی اداروں اور ترقیاتی ایجنسیوں نے شرکت کی۔ بھارت کی وزارتِ ماہی گیری کے سینئر افسران نے بھی مباحثوں میں ورچوئل طور پر حصہ لیا۔ نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی) نے ورکشاپ کے عمل اور تکنیکی مباحثوں میں فعال کردار ادا کیا۔

ان مباحثوں میں بین ریاستی رابطہ کاری کو مضبوط بنانے، ماہی گیری سے متعلق اسکیموں کے زمینی سطح پر نفاذ کو تیز کرنے، اور باقاعدہ نگرانی، مسائل کے حل اور پالیسی فیڈبیک کے لیے ادارہ جاتی نظام وضع کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزارتِ امداد باہمی کے سیکریٹری ڈاکٹر آشیِش کمار بھوتانی نے ماہی گیری کوآپریٹو سوسائٹیز کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ دیہی روزگار کو مضبوط بنانے، آمدنی کے مواقع بڑھانے اور کمیونٹی کی قیادت میں پائیدار معاشی نظام قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو ادارے خصوصاً ماہی گیر برادریوں، خواتین اور ماہی گیری کی ویلیو چین سے وابستہ دیہی خاندانوں کے لیے جامع ترقی کو یقینی بنانے کا ایک مؤثر فریم ورک بن چکے ہیں۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ ادارہ جاتی ڈھانچوں کو مضبوط بنایا جائے، سستے مالی وسائل تک رسائی بہتر کی جائے، کوآپریٹو نظام کو جدید بنایا جائے اور ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کو مربوط کیا جائے تاکہ پیداوار، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

ڈاکٹر بھوتانی نے مشاہدہ کیا کہ کوآپریشن کی وزارت کے قیام کے بعد ماہی گیری کے شعبے میں متوازن اور جامع ترقی کے لیے مضبوط ادارہ جاتی فریم ورک کی تشکیل کی سمت مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو اداروں، ترقیاتی ایجنسیوں اور مالیاتی نظام کے باہمی رابطے سے ایک مضبوط زمینی سطح کا نظام تشکیل پا رہا ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور دیہی معیشت کی لچک کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ریاستوں کے ساتھ باقاعدہ سہ ماہی ورکشاپس کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ مسلسل نگرانی، پالیسی فیڈبیک اور اسکیموں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مرکزی وزارتِ ماہی گیری کے سیکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لکھِی نے بھارت کے ماہی گیری کے شعبے میں موجود بے پناہ مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے اختراع پر مبنی اور کوآپریٹو قیادت والے ترقیاتی ماڈلز کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے فشریز اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا ذکر کیا اور کہا کہ ماہی گیری کوآپریٹو سوسائٹیز کو بہتر مارکیٹ کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل انضمام، انفراسٹرکچر کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بھارت کے ماہی گیری شعبے کو عالمی معیار اور مستقبل کی مارکیٹ ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ورکشاپ میں ماہی گیری کوآپریٹو ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تکنیکی اور موضوعاتی سیشنز منعقد کیے گئے۔ ان میں نئی ماہی گیری کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام، موجودہ سوسائٹیز کی مضبوطی، مالی سال 2026–27 کے اہداف کے نفاذ اور وزیراعظم متسیہ کسان سمردھی سہ-یوجنا (پی ایم-ایم کے ایس ایس وائی) کے تحت سوسائٹیز کو بااختیار بنانے کی حکمتِ عملیوں پر گفتگو شامل تھی۔ خاص طور پر ممبرشپ میں اضافہ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینکس (ڈی سی سی بی) کے کریڈٹ روابط کو مضبوط بنانے، غیر فعال ماہی گیری کوآپریٹو سوسائٹیز کی بحالی اور بورڈ اراکین و سوسائٹی ممبران کی استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں پر زور دیا گیا۔

نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی)، نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی)، نیفڈ، ایس ایف اے سی اور این ای آراے ایم ای سی سمیت مختلف اداروں کے نمائندگان نے نفاذ کی حکمتِ عملیوں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، تربیتی ماڈیولز، خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات اور کوآپریٹو ترقیاتی ماڈلز پر تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیں۔ مدھیہ پردیش، اتر پردیش، جھارکھنڈ اور دیگر ریاستوں کے نمائندگان نے بھی اپنے تجربات، بہترین طریقہ کار اور مستقبل کے ایکشن پلانز شیئر کیے۔

سرکاری اسکیموں اور فلاحی اقدامات سے متعلق سیشن میں پی ایم ایم ایس وائی، پی ایم-ایم کے ایس ایس وائی، فشریز اینڈ ایکواکلچر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (ایف آئی ڈی ایف)، کاروباری ماڈلز اور تربیت و استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مباحثوں میں ماہی گیری کوآپریٹو سوسائٹیز اور ان کے اراکین کے لیے انشورنس کوریج، بشمول گروپ ایکسیڈنٹ انشورنس اسکیم، ایکوا کلچر انشورنس اور ویسل انشورنس پر بھی غور کیا گیا۔

خصوصی تکنیکی سیشنز میں ریزروائر فشریز، آرائشی ماہی گیری، کلسٹر بیسڈ فشریز ڈیولپمنٹ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے بایو فلوک سسٹمز اور ریسیرکولیٹری ایکوا کلچر سسٹمز (آر اے ایس) کے اپنانے پر بات چیت ہوئی۔ ریزروائر لیزنگ نظام میں قانونی اور پالیسی اصلاحات اور پی ایم ایم ایس وائی فیز-II کے تحت ماہی گیری کوآپریٹو سوسائٹی سے مخصوص منصوبوں کی ضرورت پر بھی گفتگو کی گئی۔

ورکشاپ میں ماہی گیری کوآپریٹو سوسائٹیز کو ادارہ جاتی قرض کی سہولت کے ذریعے مضبوط بنانے، کوآپریٹو بینکس کے کردار کو وسعت دینے، نبارڈ (این اے بی اے آر ڈی) اور این سی ڈی سی کے سپورٹ میکانزم کو بہتر بنانے اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینکس (ڈی سی سی بی) کے ذریعے قرض تک رسائی بڑھانے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

 اس کے علاوہ سمندری ماہی گیری کی کوآپریٹو سرگرمیوں میں تنوع لانے پر بھی تفصیلی مباحثے ہوئے، جن میں اوپن سی کیج کلچر، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سی ویڈ کی کاشت، فش ویسٹ سے ویلیو ایڈیشن، سرکولر اکانومی ماڈلز، ملکی کھپت، برآمدی مواقع اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ پلیٹ فارمز شامل تھے۔ سینٹرل میرین فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ایف آر آئی)، سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز ٹیکنالوجی (سی آئی ایف ٹی) اور ایم پی ڈی ای اے جیسے اداروں نے مضبوط مارکیٹ روابط اور کوآپریٹو پر مبنی ماہی گیری سرگرمیوں میں تنوع کی ضرورت پر زور دیا۔

کوآپریٹو شعبے میں دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ منصوبے پر بھی ایک خصوصی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں پی اے سی ایس کی شناخت، اسٹوریج انفراسٹرکچر، عملدرآمد کے فریم ورک، اے ایم آئی فنانسنگ، ڈبلیو ڈی آر اے رجسٹریشن کے عمل اور کوآپریٹو اسٹوریج نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی۔ ایک اور اہم سیشن میں دو لاکھ نئی ملٹی پرپز پی اے سی ایس، ڈیری اور فشریز کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام اور مضبوطی پر غور کیا گیا، جس میں کاروباری تنوع، کمزور سوسائٹیز کی بحالی، ڈپازٹ موبلائزیشن اور رکنیت میں اضافے کی حکمتِ عملی شامل تھی۔

ورکشاپ کا اختتام اس اجتماعی عزم کے ساتھ ہوا کہ ماہی گیری کے شعبے میں کوآپریٹو قیادت میں تبدیلی کو تیز کیا جائے گا، نفاذ کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا، نئی ماہی گیری کوآپریٹو سوسائٹیز کو فروغ دیا جائے گا اور ملک بھر میں ماہی گیر برادریوں کی طویل المدتی معاشی و سماجی بااختیاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

***

ش ح۔ ش ت ۔ش ب ن

U-7189


(ریلیز آئی ڈی: 2262182) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Telugu