وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

سویڈن میں وزیر اعظم کو ’رائل آرڈر آف دی پولر اسٹار، ڈگری کمانڈر گرینڈ کراس‘ سے نوازا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAY 2026 11:13PM by PIB Delhi

گوتھنبرگ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سویڈن کی ولی عہد شہزادی محترمہ وکٹوریہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ’رائل آرڈر آف دی پولر اسٹار، ڈگری کمانڈر گرینڈ کراس‘ سے نوازا، جو اٹھارویں صدی میں شروع کیا گیا سویڈن کا سب سے پرانا اور ممتاز ترین اعزاز ہے۔ یہ ایوارڈ غیر معمولی عوامی خدمت اور سویڈن کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں تعاون کے اعتراف میں غیر ملکی سربراہانِ حکومت کو دیا جانے والا سویڈن کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اس اعزاز کے لیے ولی عہد شہزادی محترمہ وکٹوریہ اور سویڈن کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ ہندوستان کے 1.4 بلین عوام اور ہندوستان اور سویڈن کے درمیان پائیدار دوستی کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ رائل آرڈر آف دی پولر اسٹار کا دیا جانا ہندوستان اور سویڈن کے درمیان تاریخی تعلقات اور تہذیبی رشتوں کی توثیق ہے اور یہ اس گرمجوشی اور محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔ جناب مودی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی رہنما ہیں۔

یہ اعزاز ہندوستان اور سویڈن کی اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے اور عالمی امن اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

***

ش ح۔ا  م۔ن م۔

U-7179


(ریلیز آئی ڈی: 2262137) وزیٹر کاؤنٹر : 5