زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت کے زیر صدارت آئی سی اے آر کی اخراجات سے متعلق مالیاتی کمیٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد
مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا
مربوط اور پائیدار کھیتی کو فروغ دے کر کسانوں کی آمدنی بڑھائیں گے اور بھارت ماں کا بھی تحفظ کریں گے: مرکزی وزیر زراعت
ہندوستانی زراعت کو زیادہ پیداواری، کم لاگت اور منافع بخش بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی: جناب شیوراج سنگھ چوہان
زراعت بڑی آبادی کے لیے روزگار کا بنیادی ذریعہ اور ہندوستانی معیشت کا مضبوط ستون ہے: مرکزی وزیر زراعت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAY 2026 6:00PM by PIB Delhi
زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل (آئی سی اے آر) کی اخراجات سے متعلق مالیاتی کمیٹی (ای ایف سی) سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ آج نئی دہلی کے 12، صفدرجنگ روڈ واقع دفتر میں زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیرجناب شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں منعقد ہوا۔
میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر نے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے کام کاج اور سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل اور محکمۂ زرعی تحقیق و تعلیم (ڈی اے آر ای) کے سکریٹری ڈاکٹر ایم ایل جاٹ نے مرکزی وزیر کو ملک بھر میں آئی سی اے آر کے تحت چلائے جا رہے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔
انہوں نے مرکزی وزیر کو مستقبل کے لائحۂ عمل سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ کونسل کس طرح ہندوستانی زراعت اور کسان برادری کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
میٹنگ کے دوران جناب شیوراج سنگھ چوہان نے افسران کو ہدایت دی کہ زراعت ملک کی بڑی آبادی کے لیے روزگار کا بنیادی ذریعہ ہے اور ہندوستانی معیشت کی مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کوششوں اور توانائی کو ہندوستانی زراعت کو زیادہ پیداواری، کم لاگت اور منافع بخش پیشہ بنانے کی سمت مرکوز کیا جانا چاہیے۔
مرکزی وزیر نے مربوط کھیتی کے وسیع پیمانے پر فروغ اور توسیع پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ کسان بھائیوں اور بہنوں کو عملی طور پر اسے اپنانے کے لیے ترغیب دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور پائیدار زرعی طور طریقوں کو تقویت ملے گی۔
جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ سائنسی زراعت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آب و ہوا میں تبدیلی کے اثرات اب نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستوں کی رضامندی سے ہر ریاست کے موسمی و زرعی حالات کے مطابق ریاستی سطح کے زرعی روڈ میپ تیزی سے تیار کیے جائیں۔
افسران نے مرکزی وزیر زراعت کو بتایا کہ آندھرا پردیش، اتر پردیش، آسام اور راجستھان جیسی ریاستوں کی درخواستوں کے بعد اس سمت میں کام پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے اور جلد ہی ان ریاستوں کے لیے الگ زرعی روڈ میپ تیار کیے جائیں گے۔
آئی سی اے آر کے ایکشن پلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جناب شیوراج سنگھ چوہان نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مزید جوش و خروش اور توانائی کے ساتھ کام کریں تاکہ مقررہ اہداف وقت سے پہلے حاصل کیے جا سکیں۔اس میٹنگ میں زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 7156 )
(ریلیز آئی ڈی: 2261844)
وزیٹر کاؤنٹر : 7