تعاون کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ گاندھی نگر میں مدھر ڈیری یونٹ-2 کا افتتاح کریں گے
کوآپریٹیو ڈیری بنیادی ڈھانچے کو بڑا فروغ، دودھ کا مکمل خودکار پروسیسنگ و پیکیجنگ پلانٹ کسانوں کی خوشحالی اور ویلیو ایڈیشن کو مضبوط کرے گا
’’سہکار سے سمردھی ‘‘وژن کے تحت گجرات میں جدید ڈیری نظام کو وسعت ملے گی
افتتاحی تقریب میں خواتین دودھ پیدا کنندگان کی عزت افزائی کی جائے گی، نچلی سطح پر کوآپریٹو نظام کے استحکام کی جھلک
جدید پروسیسنگ، پیکیجنگ اور کوالٹی کنٹرول سہولیات ہندوستان کی کوآپریٹیو ڈیری ویلیو چین کو مزید مضبوط بنائیں گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAY 2026 5:37PM by PIB Delhi
جناب نریندر مودی کے ’’سہکار سے سمردھی‘‘ کے منتر کے ذریعے خوشحال اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کے وژن کے مطابق اور امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں امداد باہمی کی وزارت جدید بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی سے لیس نظاموں اور کسانوں پر مبنی اقدامات کے ذریعے ملک بھر میں امداد باہمی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔انہی کوششوں کے تحت امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر عزت مآب جناب امت شاہ 17 مئی 2026 کو گجرات کے گاندھی نگر کے دشیلا میں مدھر ڈیری یونٹ-2 کے خودکار دودھ پروسیسنگ اور پیکیجنگ پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پر بھوپیندر بھائی پٹیل، ہرش سنگھوی اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود رہیں گی۔
نئی ڈیری یونٹ کے افتتاح سے خطے میں دودھ کی پروسیسنگ اور پیکیجنگ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، نیز کوآپریٹیو ڈیری نیٹ ورک مزید مضبوط ہوگا اور امداد باہمی کے شعبے سے وابستہ دودھ کی پیداوار کرنے والوں کو بہتر مالی فائدہ حاصل ہوگا۔یہ اقدام جدید ٹیکنالوجی، معیار کی یقین دہانی کے نظام اور مؤثر پروسیسنگ بنیادی ڈھانچے کے ذریعے ڈیری کوآپریٹو نظام کو جدیدطرز پر ڈھالنےکے تئیں حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
پروگرام کے دوران امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ مدھر ڈیری یونٹ-2 کی تختی کی نقاب کشائی کریں گے اور دودھ پروسیسنگ پلانٹ و ویونگ گیلری کامشاہدہ بھی کریں گے۔وزیر موصوف کنٹرول روم سے آپریشنل نظام کا آغاز کرکے باضابطہ طور پر پلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔
تقریب کے دوران ڈیری کوآپریٹیوز سے وابستہ خواتین دودھ پیدا کرنے والی کارکنان مدھر ڈیری مصنوعات کے کٹ کے ذریعے جناب امت شاہ کا استقبال کریں گی، جو ہندوستان کی کوآپریٹو ڈیری تحریک کو مضبوط بنانے میں خواتین کے بڑھتے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
پروگرام میں دودھ کی پیداوار کرنے والی سوسائٹیوں کے نمائندوں میں اسناد کی تقسیم بھی شامل ہوگی، جو نچلی سطح کے ڈیری کوآپریٹیوز کو مضبوط بنانے اور ادارہ جاتی تعاون و جدید بنیادی ڈھانچے کے ذریعے دودھ کی پیداوار کرنے والے افراد کو بااختیار بنانے کے تئیں حکومت کی ترجیح کو ظاہر کرتا ہے۔
مدھر ڈیری یونٹ-2 کا افتتاح کوآپریٹو ماڈل پر مبنی دیہی ترقی کو مزید تیز کرنے، ڈیری کسانوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے اور جدید و پائیدار کوآپریٹو نظام کے ذریعے ہندوستان کی ڈیری ویلیو چین کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :7155 )
(ریلیز آئی ڈی: 2261828)
وزیٹر کاؤنٹر : 7