وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے علی فالح کاظم الزیدی کو عراق کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAY 2026 1:35PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فالح کاظم الزیدی کو عراق کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت عراق کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہے اور تمام تر شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مضبوطی کے ساتھ پابند عہد ہے۔
جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:
’’عراق کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر علی فالح کاظم الزیدی کو تہہ دل سے مبارکباد۔
بھارت عراق کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہے اور تمام تر شعبوں میں اپنے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مضبوطی کے ساتھ پابند عہد ہے۔
میں انہیں نیک ترین خواہشات پیش کرتا ہوں اور دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرامید ہوں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7142
(ریلیز آئی ڈی: 2261708)
وزیٹر کاؤنٹر : 6