شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
متواتر (پیریڈک) لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) ماہانہ بلیٹن، اپریل 2026
شہری ڈبلیو پی آر مستحکم رہا
شہری خواتین کی بے روزگاری کی شرح ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 MAY 2026 4:00PM by PIB Delhi
سنیپ شاٹ:
مجموعی طور پر ایل ایف پی آر (15+ سال) اپریل 2026 میں 55.0 فیصد رہا، جبکہ مارچ 2026 میں یہ 55.4 فیصد اور اپریل 2025 میں 55.6 فیصد تھا۔
خواتین کے ایل ایف پی آر (15+ سال) کا تخمینہ اپریل 2026 میں 33.9 فیصد تھا، جبکہ مارچ 2026 میں یہ 34.4 فیصد تھا۔ اسی طرح اپریل 2025 میں یہ تخمینہ 34.2 فیصد تھا۔
مجموعی طور پر ڈبلیو پی آر (15+ سال) اپریل 2026 میں 52.2 فیصد رہا، جبکہ مارچ 2026 میں یہ 52.6 فیصد تھا۔
شہری ڈبلیو پی آر (15+ سال) پچھلے مہینے کے مقابلے میں اپریل 2026 میں 46.8 فیصد پر برقرار رہا۔
شہری یو آر (15+ سال) اپریل 2026 میں معمولی طور پر کم ہو کر 6.6 فیصد رہ گیا، جو مارچ 2026 میں 6.8 فیصد تھا۔
شہری خواتین کا یو آر (15+ سال) اپریل 2026 میں 8.5 فیصد تک گر گیا، جو اپریل 2025 کے بعد ریکارڈ کی گئی سب سے کم سطح ہے۔
اے۔ تعارف
این ایس او، ایم او ایس پی آئی کے ذریعے کرایا جانے والا پیریڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس)، آبادی کی سرگرمیوں میں شرکت اور روزگار و بے روزگاری کی صورتحال سے متعلق اعداد و شمار کا بنیادی ذریعہ ہے۔ پی ایل ایف ایس سروے کے طریقۂ کار میں جنوری 2025 سے ترمیم کی گئی ہے تاکہ ملک کے لیے لیبر فورس کے اشاریوں کے ماہانہ اور سہ ماہی تخمینے فراہم کیے جا سکیں۔
پی ایل ایف ایس کے ماہانہ نتائج ماہانہ بلیٹن کی شکل میں جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ لیبر مارکیٹ کے اہم اشاریوں کے تخمینے پیش کرتا ہے۔ موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ڈبلیو ایس) کے نقطۂ نظر کے تحت کل ہند سطح پر لیبر فورس کی شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر)، کارکن آبادی کا تناسب (ڈبلیو پی آر) اور بے روزگاری کی شرح (یو آر) کا تخمینہ پیش کیا جاتا ہے۔
اپریل 2025 سے مارچ 2026 تک کے ماہانہ بلیٹن پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ اپریل 2026 کا موجودہ ماہانہ بلیٹن اس سلسلے کا تیرہواں بلیٹن ہے۔
سی ڈبلیو ایس کے تحت 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے اہم نتائج:
لیبر فورس کی شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) میں معمولی نرمی دیکھی گئی:
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے لیبر فورس کی شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) اپریل 2026 میں 55.0 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مارچ 2026 میں یہ 55.4 فیصد تھی۔ دیہی اور شہری علاقوں میں ایل ایف پی آر بالترتیب 57.5 فیصد اور 50.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
اپریل 2025 (55.6 فیصد) کے مقابلے میں مجموعی طور پر ایل ایف پی آر 0.6 فیصد پوائنٹس کم رہا۔ دیہی اور شہری ایل ایف پی آر میں بھی سال کے دوران بالترتیب 0.5 اور 0.6 فیصد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اپریل 2026 میں، ایل ایف پی آر نے سال بہ سال کی بنیاد پر معمولی اعتدال ریکارڈ کیا۔
خواتین کی لیبر فورس میں شرکت میں معمولی اعتدال:
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین کی لیبر فورس میں شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) اپریل 2026 میں 33.9 فیصد رہی، جبکہ مارچ 2026 میں یہ 34.4 فیصد تھی۔ دیہی اور شہری علاقوں میں خواتین کا ایل ایف پی آر بالترتیب 38.2 فیصد اور 25.0 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
اپریل 2025 کے مقابلے میں مجموعی طور پر خواتین کے ایل ایف پی آر میں معمولی طور پر 0.3 فیصد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جو 34.2 فیصد سے کم ہو کر 33.9 فیصد رہ گئی۔ دیہی خواتین کے ایل ایف پی آر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جبکہ شہری خواتین کے ایل ایف پی آر میں سال کے دوران 0.7 فیصد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
شہری علاقوں میں خواتین کی لیبر فورس میں شرکت وسیع پیمانے پر استحکام ظاہر کرتی ہے۔
شہری ڈبلیو پی آر میں استحکام برقرار رہا:
شہری علاقوں میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) اپریل 2026 میں 46.8 فیصد پر برقرار رہا، جو مارچ 2026 میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر ڈبلیو پی آر کا تخمینہ اپریل 2026 میں 52.2 فیصد تھا، جبکہ مارچ 2026 میں یہ 52.6 فیصد اور اپریل 2025 میں 52.8 فیصد تھا۔ دیہی علاقوں میں ڈبلیو پی آر اپریل 2026 میں 54.9 فیصد رہا، جبکہ مارچ 2026 میں یہ 55.5 فیصد اور اپریل 2025 میں 55.4 فیصد تھا۔


شہری ڈبلیو پی آر نے اپریل 2026 میں استحکام کا مظاہرہ جاری رکھا۔
مجموعی طور پر بے روزگاری کی شرح (یو آر) میں وسیع استحکام دیکھا گیا:
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں بے روزگاری کی شرح (یو آر) اپریل 2026 میں 5.2 فیصد پر مستحکم رہی، جبکہ مارچ 2026 اور اپریل 2025 دونوں میں یہ 5.1 فیصد تھی۔ شہری یو آر اپریل 2026 میں معمولی طور پر کم ہو کر 6.6 فیصد رہ گیا، جو مارچ 2026 میں 6.8 فیصد تھا، جبکہ اسی عرصے کے دوران دیہی یو آر 4.3 فیصد سے قدرے بڑھ کر 4.6 فیصد ہو گیا۔ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں یو آر سال بہ سال کے مقابلے میں بڑی حد تک ایک ہی سطح پر برقرار رہا۔

سال بھر مجموعی طور پر بے روزگاری کی شرح مستحکم رہی۔
شہری یو آر میں اعتدال:
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مردوں میں بے روزگاری کی شرح (یو آر) اپریل 2026 میں 5.1 فیصد رہی، جبکہ مارچ 2026 میں یہ 5.0 فیصد اور اپریل 2025 میں 5.2 فیصد تھی۔ دیہی مردوں کے یو آر کا تخمینہ مارچ 2026 میں 4.4 فیصد تھا، جو اپریل 2026 میں بڑھ کر 4.7 فیصد ہو گیا۔ اسی عرصے کے دوران شہری مردوں کا یو آر 6.1 فیصد سے کم ہو کر 5.9 فیصد رہ گیا۔ سال بہ سال کی بنیاد پر مجموعی طور پر مردوں کا یو آر 0.1 فیصد پوائنٹ کم رہا۔
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں یو آر اپریل 2026 میں 5.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مارچ 2026 میں یہ 5.3 فیصد اور اپریل 2025 میں 5.0 فیصد تھا۔ دیہی خواتین کا یو آر مہینے کے دوران 4.4 فیصد کے مقابلے میں 4.1 فیصد رہا۔ شہری خواتین کا یو آر 9.0 فیصد سے کم ہو کر 8.5 فیصد رہ گیا۔ اپریل 2025 کے مقابلے میں مجموعی طور پر خواتین کا یو آر 0.4 فیصد پوائنٹس زیادہ رہا۔


|
شہری خواتین کا یو آر اپریل 2025 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
|
|
ملک گیر سطح پر ، ماہانہ تخمینے سروے کیے گئے 3,74,243 افراد کی کل تعداد سے جمع کی گئی معلومات پر مبنی ہے۔
|
|
دیہی علاقوں میں سروے کیے گئے افراد
2,13,027
|
شہری علاقوں میں سروے کیے گئے افراد
1,61,216
|
|
اپریل 2026 کا ماہانہ بلیٹن وزارت کی ویب سائٹ ( https://www.mospi.gov.in ) پر دستیاب ہے۔
|
MoSPI پبلیکیشنز/رپورٹس تک رسائی کے لیے QR کوڈ اسکین کریں۔
|
| |
|
|
پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
***
UR-7129
(ش ح۔اس ک )
(ریلیز آئی ڈی: 2261623)
وزیٹر کاؤنٹر : 7