وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

لیہہ میں تتھاگت کے مقدس آثار کی پُرنور نمائش اختتام پذیر ہو گئی

لیہہ اور زانسکر میں 14 روزہ نمائش کے دوران ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد عقیدت مندوں نے ان مقدس آثار کے درشن کئے


لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اختتامی تقریب میں شریک ہوئے اور لداخ کے عوام کے صبر و تحمل اور نظم و ضبط کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ لداخ امن اور روحانی بیداری کے عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 MAY 2026 8:40PM by PIB Delhi

لداخ میں بدھ مت کے مہاتما گوتم بدھ کے مقدس آثار کی پُرنور نمائش آج اختتام پذیر ہو گئی۔ اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد لیہہ کے دھرم مرکز میں بھگوان بدھ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔مرکزکے زیرِ انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے  سکسینہ چوگلم سر میں واقع دھرم مرکز میں مہاتما بدھ کے مقدس آثار کی 14 روزہ شاندار نمائش کے اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔

A.jpg

یہ اختتامی تقریب مقدس “مون لم چینمو” کے ساتھ ہی  منعقد ہوئی۔ مون لم چینمو لداخ کا سالانہ “عظیم دعائیہ تہوار” ہے جو عالمی امن اور آفاقی خوشحالی کیلئے وقف ہوتا ہے اور یہی اس نمائش کا بنیادی موضوع بھی تھا۔اس عظیم دعائیہ تہوار میں ہزاروں بھکشوؤں، بھکشونیوں، معزز رِن پوچ اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بھکشوؤں نے مقدس مکھوٹا رقص پیش کیا جسے “چھامس” کہا جاتا ہے۔

B.jpg

مجموعی طور پر اس مقدس نمائش کی لداخ، بھارت کے مختلف حصوں اور بیرونِ ملک سے آنے والے عقیدت مندوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ہوئی۔ چودہ روز تک جاری رہنے والی اس نمائش کے دوران 1,18,000 سے زائد عقیدتمندوں نے مقدس آثار کے درشن کیے۔ اس طرح یہ مرکزکے زیرانتظام علاقہ  لداخ میں منعقد ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے روحانی اجتماعات میں سے ایک بن گیا۔

مقدس آثار کو یکم مئی 2026 کو عام لوگوں کے درشن کے لیے باضابطہ طور پر کھولا گیا تھا۔ یہ بابرکت موقع 2569ویں بدھ پورنیما کے مقدس تہوار کے ساتھ آیا تھا۔ اس پروگرام کا افتتاح داخلی امور اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے لیہ کے جی وَتسل میں کیا تھا۔ وہ خود اس پروگرام میں شریک ہوئے اور انہوں نے لداخ میں دو دن گزارے، جو لداخ کی بدھ مت وراثت اور روحانی روایات کو فروغ دینے کے لیے حکومتِ ہند کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

C.jpg

لیفٹیننٹ گونر وی کے سکسینہ نے کہا کہ یہ نمائش نہ صرف ایک گہرا روحانی موقع تھی بلکہ ثقافتی ہم آہنگی اور اتحاد کی علامت بھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کی سرزمین خود گویا بھگوان بدھ کی برکت سے معمور محسوس ہوتی ہے اور اس نمائش کے دوران پیدا ہونے والی روحانی توانائی ہمیشہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ قائم رہے گی۔

D.jpg

لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے کہا کہ بھارت اور بیرونِ ملک کے مختلف حصوں سے مذہبی رہنما، بھکشو، مؤرخین، اسکالرز، محققین اور سیاح اس نمائش میں شریک ہوئے، جس سے لداخ ایک عالمی روحانی مقام میں تبدیل ہو گیا۔

انہوں نے کہا، “مہاتما بدھ کے مقدس آثار کل دہلی کے نیشنل میوزیم میں منتقل کر دیے جائیں گے، لیکن ان کی برکت یہاں ہمیشہ قائم رہے گی۔ آئیے ہم سب مل کر لداخ کو عالمی سطح پر امن، غور و فکر اور روحانی بیداری کے مرکز کے طور پر قائم کریں۔’’

لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ نے لداخ کے عوام کی دل سے تعریف کی جنہوں نے مقدس آثار کے درشن کے لیے گھنٹوں تک نظم و ضبط، صبر اور عقیدت کے ساتھ طویل قطاروں میں انتظار کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی تعاون کے بغیر اس پروگرام کی کامیابی ممکن نہیں تھی۔

انہوں نے تمام معزز رِن پوچوں، لداخ بدھ سنگھ اور آل لداخ گومپا ایسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ کی انتظامیہ، بھارتی فوج، بھارتی فضائیہ، آئی ٹی بی پی اور لداخ پولیس کے افسران کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نمائش کے کامیاب انعقاد میں قیمتی تعاون فراہم کیا۔

E.jpg

اس نمائش میں متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو، مرکزی وزیر کرن ریجی جو، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے سفرا، ارکانِ پارلیمنٹ، سینئر بدھ مت رہنما، بھکشو، اسکالرز اور بین الاقوامی عقیدتمند شامل تھے۔

لیہ میں 29 اپریل کو مقدس آثار کی آمد پر عوام کی انتہائی جذباتی ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ ہزاروں مقامی افراد روایتی لباس میں ملبوس ہو کر لیہ ایئرپورٹ سے جی وتسل تک سڑکوں کے کنارے قطاروں میں کھڑے رہے تاکہ مقدس آثار کا شاندار استقبال کر سکیں۔ دور دراز کے دیہی علاقے، خانقاہوں اور سرحدی علاقوں سے آنے والے عقیدت مندوں نے اس نمائش کے دوران برکت حاصل کرنے کے لیے طویل سفر کیے۔

مقدس آثار کو 11 اور 12 مئی کو زانسکر کے کرشا گومپا لے جانے سے قبل نو دن تک لیہ کے جی وتسل میں عوامی درشن کے لیے رکھا گیا۔ اس دوران خصوصی دعائیں، ثقافتی پروگرام، کانفرنسیں اور روحانی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔

محترم دروکپا تھکسے رن پوچے نے کہا کہ لداخ کے لوگ خوش نصیب ہیں کہ انہیں مہاتما بدھ کے مقدس آثار سے برکت حاصل کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے اس پروگرام کو شاندار طریقے سے کامیاب بنانے پر حکومتِ ہند، مرکزکے زیرِ انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور تمام متعلقہ اداروں و تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔

F.jpg

ایل بی اے کے صدر جناب چیرنگ دورجے لک روک، ایل جی اے کے صدر وین دورجے استان زِن، ایم آئی ایم سی سے وین سنگھ سینا، مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں عوام نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

***

ش ح۔ ک ا۔

U.NO.

 


(ریلیز آئی ڈی: 2261321) وزیٹر کاؤنٹر : 6