کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے لاجسٹکس اور اختراع میں بہترین کارکردگی کا جشن مناتے ہوئےایل ای اے پی ایس- 2025 کے فاتحین کو 13 زمروں میں اعزاز سے نوازا
جناب پیوش گوئل نے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں لاجسٹکس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیےایل ای اے ڈی ایس 2025 رپورٹ جاری کی
ہندوستان کے آزاد تجارتی معاہدے اب عالمی تجارت کے دو تہائی سے زیادہ حصے کا احاطہ کرتے ہیں؛ آئندہ 12 ماہ میں مزید پانچ معاہدے نافذ ہو جائیں گے: جناب پیوش گوئل
ہندوستان خلیجی تعاون کونسل(جی سی سی)،کناڈا، چلی، میکسیکو اور دیگر اہم خطوں کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھا رہا ہے: جناب پیوش گوئل
عالمی چیلنجوں کے باوجود ہندوستان نے 863 ارب امریکی ڈالر کی ریکارڈ برآمدات حاصل کیں؛ موجودہ برس کے لیے 1 ؍ٹریلین امریکی ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا: جناب پیوش گوئل
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا لاجسٹکس لاگت کم کرنے کا مشن، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بلا رکاوٹ سپلائی چینز اور عالمی مسابقت میں اضافے کو فروغ دے رہا ہے: جناب پیوش گوئل
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAY 2026 8:33PM by PIB Delhi
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ایل ای اے پی ایس ایوارڈز 2025 کی تقریب اور ایل ای اے ڈی ایس رپورٹ 2025 کے اجرا کے موقع پر کور لاجسٹکس، ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپس، اداروں اور خصوصی زمروں سمیت 13 زمروں میں ایل ای اے پی ایس ایوارڈ 2025 کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا۔
جناب گوئل نے آج ایل ای اے پی ایس ایوارڈز 2025 کی تقریب میں ایل ای اے ڈی ایس 2025 رپورٹ بھی جاری کی۔ اس پروگرام میں اعلیٰ سرکاری افسران، صنعت کار تنظیمیں، لاجسٹکس سے وابستہ فریقین، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز، تعلیمی اداروں کے نمائندے، جانچ کمیٹی کے ارکان اور لاجسٹکس ایکو سسٹم کے نمائندگان نے شرکت کی۔
جناب پیوش گوئل نے ایل ای اے پی ایس ایوارڈز 2025 اور ایل ای اے ڈی ایس رپورٹ 2025 کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ ساڑھے تین برس میں نو آزاد تجارتی معاہدوں(ایف ٹی ایز) کے ذریعے 38 ترقی یافتہ اور خوشحال معیشتوں کو شامل کیا ہے، جن میں سے چار پہلے ہی نافذ ہو چکے ہیں اور آئندہ 12 ماہ میں مزید پانچ کے نافذ ہونے کی توقع ہے۔ وزیر نے کہا کہ جاپان، کوریا اور آسیان ممالک کے ساتھ پہلے سے موجود ایف ٹی اے کے ساتھ یہ معاہدے اب عالمی تجارت اور معیشت کے دو تہائی سے زیادہ حصے کا احاطہ کرتے ہیں۔
جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان چلی اور مالدیپ سمیت کئی ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر فعال انداز میں مذاکرات کر رہا ہےاور توقع ہے کہ دونوں معاہدے رواں برس کے آخر سے پہلے مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے، جس میں قطر، کویت، بحرین اور سعودی عرب سمیت تمام چھ خلیجی ممالک اور عمان و متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان تجارتی تعلقات اور منڈی تک رسائی کے مواقع بڑھانے کے لیے کناڈا، یوریشیا، میکسیکو، ایس اے سی یو اور مرکوسور کے ساتھ فعال طور پر مذاکرات کر رہا ہے۔
وزیر نے مزید کہا کہ زیادہ ٹیرف، یوکرین تنازع اور مغربی ایشیا کے بحران جیسے عالمی چیلنجوں کے باوجود ہندوستان نے 31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 863 ارب امریکی ڈالر کی بلند ترین برآمدات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ترقی کی رفتار سست ہونے کے باوجود ہندوستان کی برآمدات مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس میں خدمات کی برآمدات میں تقریباً 8.5 سے 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مجموعی برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 5 فیصد بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے موجودہ سال کے لیے 1 ؍ٹریلین امریکی ڈالر کی برآمدی ہدف مقرر کیا ہے اور اس کے لیے پر عزم ہے، جسے متعدد آزاد تجارتی معاہدوں کے نفاذ اور بہتر مارکیٹ رسائی کے مواقع سے تقویت حاصل ہوگی۔
وزیر نے کہا کہ مغربی ایشیا کا بحران، عالمی ترقی میں سست روی اور دیگر بین الاقوامی رکاوٹوں کوہندوستان کو کارکردگی بہتر بنانے، لاجسٹکس لاگت کم کرنے، مسابقتی صلاحیت مضبوط کرنے اور برآمدی منڈیوں کو وسعت دینے کے مواقع کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لاجسٹکس، ٹیکنالوجی کے استعمال اور کاروباری عمل میں مسلسل بہتری ہندوستان کو اپنی برآمداتی مسابقت اور غیر ملکی زز مبادلہ کی آمدنی مزید بڑھانے میں مدد دے گی۔
جناب پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کے لیے لاجسٹکس لاگت میں کمی کو ایک نہایت اہم قومی مشن کے طور پر اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، بہتر لاجسٹکس نظام، تیز تر نقل و حمل اور مؤثر ترسیلی نظام سے کارکردگی، پیداواریت اور مسابقت میں بہتری آ رہی ہے۔ وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومتوں اور نجی کمپنیوں دونوں نے لاجسٹکس کے نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان مسلسل سرمایہ کاری، جدت، اسٹارٹ اپ پر مبنی حل اور بہتر کارکردگی کے ذریعے لاجسٹکس لاگت کو مزید کم کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جی ایس ٹی، جرمانہ عائدکرنے والے قوانین میں نرمی، تعمیل کے بوجھ میں کمی اور کاروباری عمل میں آسانی جیسے اصلاحات ملک میں زیادہ سہل لاجسٹکس اور کاروباری ماحول بنانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
وزیر نے کہا کہ ہندوستان کی طاقت میں جمہوری نظام، بڑھتی ہوئی گھریلو طلب، نوجوان آبادی، متنوع مصنوعات اور خدمات، مضبوط ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور ہنر مند افرادی قوت شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ہر سال 14 لاکھ سائنس، ٹیکنالوجی اور ریاضی اسٹیم میں گریجویٹس تیار کرتا ہے اور عالمی کیپیسٹی سینٹرز (جی سی سی ایز) کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھرا ہے، جہاں تقریباً 1700 سے 1800 جی سی سی ایزپہلے ہی کام کر رہے ہیں اور 500 مزید زیرعمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جدت، تحقیق و ترقی، اور مسابقتی مینوفیکچرنگ و خدمات کے لیے دنیا تیزی سے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنے عالمی آپریشنز کو وسعت دینے کے لیے ہندوستان کی صلاحیتوں، کم آپریشنل لاگت اور مضبوط ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
ایز آف ڈوئنگ بزنس کو بہتر بنانے کی موجودہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ حکومت نے جن وشواس بل کے ذریعے تقریباً 1,000 جرائم کو فوجداری دائرے سے خارج کر دیا ہے اور تقریباً 42,000 تعمیلی بوجھ کو کم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمل کو آسان بنانے، ڈیٹا بیس کو مربوط کرنے اور زیادہ تر عمل کو آن لائن کرنے کے لیے کام جاری ہے۔
وزیر نے سرکاری بات چیت اور مباحثوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ براہِ راست رابطے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی بڑھانے کے لیے ہندوستان تجارتی مذاکرات اور حکومتی عمل میں ویڈیو کانفرنسنگ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا تیزی سے استعمال کر رہا ہے۔
وزیر نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ قومی تعمیر اور ہندوستان کی عالمی مسابقتی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی میں بہتری، لاگت میں کمی اور پیداواریت میں اضافہ کے لیے کیا گیا ہر اقدام ہندوستان کو ایک مضبوط معاشی طاقت بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
تجارت و صنعت کی وزارت کے تحت صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی) نے ایل ای اے پی ایس2025 (لاجسٹکس ایکسیلنس، ایڈوانسمنٹ اینڈ پرفارمنس شیلڈ) کی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا، جو لاجسٹکس کے شعبے میں بہترین کارکردگی، جدت اور بہترین طریقۂ کار کو تسلیم کرنے کے لیے ایک اہم قومی پہل ہے۔
اس پہل کا چوتھا ایڈیشن،ایل ای اے پی ایس 2025 ان اداروں کو اعزاز دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے ،جنہوں نے لاجسٹکس اور سپلائی چین مینجمنٹ میں قیادت، آپریشنل عمدگی، جدت اور پائیداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ اقدام کثیر الجہتی نظام، کارکردگی میں بہتری، ٹیکنالوجی کے استعمال اور پائیدار لاجسٹکس طریقوں کو فروغ دے کر پی ایم گتی شکتی کے وژن اور قومی لاجسٹکس پالیسی کے مطابق ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی آئی آئی ٹی کے سیکریٹری جناب امر دیپ سنگھ بھاٹیا نے ہندوستان کی عالمی مسابقت کو بہتر بنانے اور لاجسٹکس لاگت کم کرنے میں ایک مؤثر اور لچکدار لاجسٹکس نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل ای اے پی ایس ان اداروں کو تسلیم کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جو جدت، ڈیجیٹلائزیشن، پائیداری اور آپریشنل عمدگی کے ذریعے لاجسٹکس کے شعبے میں تبدیلی لا رہے ہیں۔
ایل ای اے پی ایس2025 کے لیے جانچ کا عمل ایک منظم اور شفاف طریقۂ کار کے ذریعے مکمل کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے تحت ایوارڈز پورٹل (https://awards.gov.in/) کے ذریعے 13 اکتوبر سے 26 دسمبر 2025 تک آن لائن درخواستیں طلب کی گئیں تھی۔
ایل ای اے پی ایس 2025 کے لیے ماہر ین کی کمیٹی کی میٹنگ 11 اور 12 فروری 2026 کو ڈی پی آئی آئی ٹی میں لاجسٹکس کے جوائنٹ سکریٹری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس کے بعد ایوارڈ کمیٹی کی میٹنگ 17 مارچ 2026 کو ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
کور لاجسٹکس، ایم ایس ایم ایز، اداروں، اسٹارٹ اپس اور خصوصی زمروں سمیت 13 زمروں میں درخواستیں موصول ہوئیں، جن کا جائزہ لیا گیا اور ماہر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا۔ ایوارڈ کمیٹی نے منتخب درخواست دہندگان کا مزید جائزہ بھی لیا۔
درخواست دہندگان کی جانچ تکنیکی جدت، ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) طریقوں، کثیر الجہتی آپریشن، قومی لاجسٹکس پالیسی سے ہم آہنگی، آپریشنل کارکردگی، سلامتی، تحقیق و ترقی، صنفی تنوع اور روزگار کے فروغ اور ہنر مندی میں شراکت جیسے معیاروں پر کی گئی۔
جناب پیوش گوئل نے آج مختلف ریاستوں میں لاجسٹکس سہولت (ایل ای اے ڈی ایس) 2025 رپورٹ بھی جاری کی۔ ایل ای اے ڈی ایس، ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں لاجسٹکس کارکردگی کا ڈی پی آئی آئی ٹی کا ایک اہم جائزہ ہے اور یہ ملک بھر میں لاجسٹکس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک اہم معیاری اور اصلاحی ٹول کے طور پر کام کرتا ہے۔
ایل اے اے ڈی ایس 2025، پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان اور قومی لاجسٹکس پالیسی کے تحت مربوط اور ڈیٹا پر مبنی لاجسٹکس اصلاحات پر حکومت کی مسلسل توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ فریم ورک ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو کارکردگی کا معیار قائم کرنے، خامیوں کی نشاندہی کرنے اور ہدفی لاجسٹکس بہتریوں کو ترجیح دینے کے قابل بنا کر تعاون پر مبنی اور مسابقتی وفاقیت کی حمایت کرتا ہے۔
ایل ای اے ڈی ایس کا ساتواں ایڈیشن ایل ای اے ڈی ایس2025 ہندوستان کے لاجسٹکس منظرنامے کے جائزے میں ایک اہم پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے، جس میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ سخت اور بہتر تشخیصی طریقہ کار استعمال کیا گیا ہے۔ ایل ای اے ڈی ایس 2025 میں قابلِ پیمائش اور شواہد پر مبنی اشاریوں پر زیادہ زور دیا گیا ہے، جس میں تقریباً 59 فیصد ویٹ معروضی اشاریوں کو دیا گیا ہے تاکہ تشخیص کی مضبوطی اور عملدرآمد کی نگرانی بہتر بنائی جا سکے۔
پورے ملک میں لاجسٹکس نظام کی پختگی اور متنوع پیش رفت کو بہتر طور پر ظاہر کرنے کے لیے ایل ای اے ڈی ایس 2025 فریم ورک نے اپنے سابقہ تین سطحی نظام سے ایک زیادہ جامع چار سطحی کارکردگی فریم ورک اختیار کیا ہے۔ یہ نیا فریم ورک لاجسٹکس کارکردگی کا زیادہ باریک بینی سے جائزہ لینے اور مختلف مراحل میں بہتری کے لیے ہدفی راستے فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
نئی چار سطحی درجہ بندی کا نظام درج ذیل ہے:
- مثال: مثال وہ ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے ہیں، جو پالیسی، بنیادی ڈھانچے، خدمات کی فراہمی اور ریگولیٹری پہلوؤں میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
- ساحلی ریاست: تمل ناڈو
- زمینی (خشکی سے گھری ہوئی ریاست) ریاست: اتر پردیش
- شمال مشرقی ریاست: میزورم
- مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ: دہلی
- اعلیٰ کارکردگی والی ریاستیں: یہ وہ ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے ہیں جو زیادہ تر کارکردگی کے اشاریوں میں مضبوط اور مسلسل بہتر نتائج دکھاتے ہیں۔
- ساحلی ریاستیں: گجرات، کیرالہ، مہاراشٹر
- زمینی ریاستیں: ہریانہ، تلنگانہ، چھتیس گڑھ، بہار
- شمال مشرقی ریاستیں: تریپورہ، میگھالیہ
- مرکز کے زیرِ انتظام علاقے: جموں و کشمیر،پڈوچیری
- تیز رفتار ترقی کرنے والی ریاستیں: یہ وہ ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے ہیں، جنہوں نے حالیہ برسوں میں نمایاں ترقی اور بہتری کی واضح سمت دکھائی ہے۔
- ساحلی ریاستیں: آندھرا پردیش، اوڈیشہ، گوا، کرناٹک
- زمینی ریاستیں: پنجاب، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش
- شمال مشرقی ریاستیں: ناگالینڈ، اروناچل پردیش، منی پور، آسام
- مرکز کے زیر انتظام علاقے: دادرا و نگر حویلی، دمن و دیو، چنڈی گڑھ، لداخ، لکشدیپ
- ترقی کے متلاشی ریاستیں: یہ وہ ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے ہیں جو لاجسٹکس نظام کی ترقی اور ادارہ جاتی مضبوطی کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔
- ساحلی ریاست: مغربی بنگال
- زمینی ریاست: راجستھان
- شمال مشرقی ریاست: سکم
- مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ: انڈمان و نکوبار جزائر
مجموعی طور پر ایل ای اے ڈی ایس ایک اہم پہل ہے جو شواہد پر مبنی لاجسٹکس منصوبہ بندی اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کارکردگی کی نگرانی کو مضبوط بناتا ہے، جس کا مقصد لاجسٹکس کارکردگی میں بہتری، لاجسٹکس لاگت میں کمی اور ہندوستان کی مسابقتی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لیے ہدفی اصلاحات کو فروغ دینا ہے۔
ایل ای اے پی ایس 2025 کے فاتحین درج ذیل ہیں:
اے.کور لاجسٹکس
- فضائی مال برداری کے خدمات فراہم کنندگان – فیڈیکس ایکسپریس ٹرانسپورٹیشن اینڈ سپلائی چین سروسز (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ
- بحری مال برداری خدمات فراہم کنندگان – ایم ایس سی ایجنسی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
- سڑک کے ذریعے مال برداری سروس فراہم کنندہ – سیف ایکسپریس پرائیویٹ لمیٹڈ
- ریلوے مال برداری خدمات فراہم کنندگان – ڈی پی ورلڈ ریل لاجسٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ
- ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ آپریٹرز (ایم ٹی اوز) – پرادیپ پریواہن لمیٹڈ
- گودام سروس فراہم کنندہ (صنعتی و استعمالی اشیاء) – ٹی وی ایس انڈسٹریل اینڈ لاجسٹکس پارکس
- گودام سروس فراہم کنندہ (زرعی) – انڈیکولڈ پرائیویٹ لمیٹڈ
بی.ایم ایس ایم ای
- ایم ایس ایم ای لاجسٹکس خدمات فراہم کنندہ – شپ ویوز آن لائن لمیٹڈ
سی. اسٹارٹ اپ
- اسٹارٹ اپ – لاجسٹکس ٹیکنالوجی سروس فراہم کنندگا – میچ لاج سولوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ
- اسٹارٹ اپ – لاجسٹکس آپریشن سروس فراہم کنندگا – یلوئنگز ڈیلیوری سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ
ڈی. ادارے
- تعلیمی ادارہ (لاجسٹکس شعبے کے فروغ کے لیے) – آئی آئی ایم ممبئی
ای. خصوصی زمروں
- ای-کامرس آپریشنز کے لیے لاجسٹکس خدمات ڈیلیوری – دیلہوری پرائیویٹ لمیٹڈ
- ملٹی ماڈل لاجسٹکس خدمات فراہم کنندگان (3 پی ایل سروس فراہم کنندہ، فریٹ فارورڈر، کسٹمز بروکر/ایجنٹ) – انڈیو انفرا پرائیویٹ لمیٹڈ


36CR.jpeg)
****
ش ح۔م ع ن۔ ع ن
U. No. 7046
(ریلیز آئی ڈی: 2260951)
وزیٹر کاؤنٹر : 8