خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر، محترمہ انّ پورنا دیوی نے سری لنکا حکومت میں خواتین اور امور اطفال کی وزیر، محترمہ سروجا ساوتری پال راج اور سری لنکا کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات کی
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت خواتین کو محض فلاحی منصوبوں کی غیر فعال استفادہ کنندہ نہیں بلکہ ملک کی ترقی کی فعال معمار کے طور پر دیکھتا ہے
دونوں فریقوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا اور ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAY 2026 6:08PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی، حکومت ہند کی مرکزی وزیر محترمہ انّ پورنا دیوی نے آج نئی دہلی میں جی پی او اے، بلاک 3 میں واقع خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے کانفرنس روم میں سری لنکا حکومت کی وزیر برائے خواتین و امور اطفال، محترمہ سروجا ساوتری پال راج اور سری لنکا کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

سری لنکا کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کے وفد کا بھارت کا یہ دورہ دسمبر 2024 میں سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے کے دورۂ ہند کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور صدر دسانائیکے کے درمیان ہونے والی بات چیت کے تسلسل میں انجام پایا ہے۔

ملاقات کے دوران وفد کو خواتین کی قیادت میں ترقی سے متعلق بھارت کے اہم اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ مرکزی وزیر محترمہ انّ پورنا دیوی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت خواتین کو محض فلاحی منصوبوں کی غیر فعال استفادہ کنندہ نہیں بلکہ ملک کی ترقی کی فعال محرک کے طور پر دیکھتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھارت کے قانون سازی، پروگرامی اور ادارہ جاتی عزم کو اجاگر کیا۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور دونوں وزارتوں کے درمیان ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کا اختتام سری لنکا کے وفد کو یادگاری تحائف پیش کرنے کے ساتھ ہوا، جس کے بعد ایک اجتماعی تصویر بھی لی گئی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
U: 7038
(ریلیز آئی ڈی: 2260841)
وزیٹر کاؤنٹر : 8