وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

پبلیکیشنز ڈویژن نے چار رنگوں کے دلکش ڈیزائن، تازہ ترین اعداد و شمار اور بہتر مطالعہ کی سہولت کے ساتھ باوقار“بھارت 2026 – اے ریفرنس اینوئل” کا اجراء کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAR 2026 7:50PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند  کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کےپبلیکیشنز ڈویژن نے اپنی با وقار حوالہ جاتی اشاعت “بھارت 2026 – اے ریفرنس اینوئل” کا تازہ ترین ایڈیشن انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں میں اجراء کیا۔ اس کتاب کا اجراء آج پبلیکیشنز ڈویژن کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل جناب بھوپندرکینتھولا نے کیا۔

 “بھارت 2026 – اے ریفرنس اینول” ڈیزائن اور پیشکش کے اعتبار سے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پہلی بار پوری کتاب کو چار رنگوں میں شائع کیا گیا ہے، جبکہ مختلف حصوں اور ابواب کو الگ الگ رنگوں کے ذریعے پیش کیا گیا ہے، جس سے یہ زیادہ قارئین دوست اور بصری طور پر دلکش بن گئی ہے۔اس اشاعت میں رنگین تصاویر، اِنفوگرافکس، تازہ ترین اور مستند اعداد و شمار اور جدیدلےآؤٹ کو شامل کیا گیا ہے تاکہ مطالعہ اور حوالہ جاتی افادیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ بہتر ڈیزائن اور اعلیٰ معیار کی طباعت کے باوجود، کتاب کی قیمت گزشتہ سال کے ایڈیشن کے  برابر ہی رکھی گئی گئی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ قارئین اس سے استفادہ کر سکیں۔

اس موقع پر جناب بھوپندر کینتھولا نے “بھارت 2026” کی تدوین، طباعت اور ڈیزائن سے وابستہ پوری ٹیم کی بھرپور ستائش کی۔ انہوں نے معاون عملے کی مخلصانہ خدمات اور وقف شدہ تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نے کتاب کے لیے مواد جمع کرنے میں کی گئی وسیع اور محنت طلب کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جمع شدہ معلومات کو درست، ہم آہنگ اور ایک دوسرے کے لیے تکمیلی بنانے کے لیے نہایت باریک بینی سے ادارتی کام انجام دیا گیا، تاکہ پیش کیے گئے حقائق مکمل طور پر مستند اور مربوط رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حوالہ جاتی کتابیں حکومتِ ہند کی پالیسیوں اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں اور مزید کہا کہ “بھارت ریفرنس اینوئل” کا ہر ایڈیشن اشاعتی معیار میں نئے سنگِ میل قائم کرتا ہے۔اشاعت کی بے پناہ مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے جناب بھوپندر کینتھولا نے کہا کہ یہ کتاب نہ صرف نوجوان قارئین اور ملک کی ترقی کو سمجھنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد میں وسیع پیمانے پر پڑھی جاتی ہے، بلکہ بھارت کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کے خواہش مند غیر ملکی قارئین بھی اس سے بھرپور استفادہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر ، جناب حامد حسین ، جوائنٹ ڈائریکٹر ، جناب کلشریشٹھ کمل ، چیف ایڈیٹر ، محترمہ اسمیت کور ، بزنس منیجر (انچارج) محترمہ سیما رانی ، ہندی ایڈیشن کی ایڈیٹر ، ادارتی اور پروڈکشن ٹیم کے ارکان کے ساتھ موجود تھیں ۔

اپنے عصری ڈیزائن اور مستند حوالہ جاتی ا قدر کے ساتھ ، بھارت 2026- اےریفرنس اینوئل کو قارئین ، اسکالرز اور محققین نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے ۔

***

ش ح۔م ش۔اش ق

U- 6965


(ریلیز آئی ڈی: 2260289) وزیٹر کاؤنٹر : 15