وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سومناتھ مندر کی تعمیر نو کو قومی خود اعتمادی کے اظہار کے طور پر اجاگر کرنے والا ایک مضمون شیئر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 MAY 2026 11:47AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندرمودی نے آج مرکزی وزیر پیوش گوئل کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں سومناتھ مندر کی تعمیرِ نو کو آزاد ہندوستان میں قومی خوداعتمادی کے ابتدائی مظاہر میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ جبکہ قوم سومناتھ امرت مہوتسو منا رہی ہے، یہ مضمون اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ اُس وقت کی سیاسی مخالفت کے باوجود سومناتھ مندر کی دوبارہ تعمیر مکمل ہوئی اور اس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سنگِ میل ہندوستان کی ثقافتی نشاۃِ ثانیہ اور قومی فخر کی بنیاد ثابت ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
“جب قوم سومناتھ امرت مہوتسو منا رہی ہے، مرکزی وزیر Shri @PiyushGoyal نے سومناتھ مندر کی تعمیرِ نو کو آزاد ہندوستان میں قومی خوداعتمادی کے ابتدائی مظاہر میں سے ایک قرار دیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ اُس وقت کی سیاسی مخالفت کے باوجود مندر کی دوبارہ تعمیر کے بعد اس کا افتتاح کیا گیا، جس نے ہندوستان کی ثقافتی بیداری اور قومی وقار کے بیج بوئے۔”
********
ش ح۔ش ت ۔ رض
U-6895
(ریلیز آئی ڈی: 2259735)
وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam