وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے حیدرآباد میں سندھو اسپتال کا افتتاح کیا
وزیر اعظم نے سندھو اسپتال میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور اختراعات پر زور دینے کی تعریف کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 MAY 2026 7:07PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج حیدرآباد میں سندھو اسپتال کا افتتاح کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسپتال شہر اور گردونواح میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے ایک قابل تعریف کوشش ہے۔ انہوں نے اسپتا ل کی ٹیم کی طرف سے جدید ترین ٹیکنالوجی اور اختراعات کو مربوط کرنے پر زور دینے کی بھی اپیل کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پرلکھے ایک پوسٹ کہا؛
’حیدرآباد میں سندھو اسپتال کا افتتاح کیا۔ یہ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ایک قابل تعریف کوشش ہے۔ اسپتال کی ٹیم کی طرف سے جدید ترین ٹیکنالوجی اور اختراعات کو مربوط کرنے پر زور دیا جانا قابل ستائش ہے۔‘
***
ش ح ۔ ال۔ ع ر
UR-6878
(ریلیز آئی ڈی: 2259587)
وزیٹر کاؤنٹر : 12