صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے  ویتنام کے صدر کی ضیافت


ویتنام ہندوستان کی ’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی اور انڈو پیسفک ویژن کا ایک اہم حصہ ہے: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 MAY 2026 9:45PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (6 مئی 2026) کو راشٹرپتی بھون میں سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے صدر محترم جناب تو لام کا استقبال کیا۔ انہوں نے ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔

صدر تولام کے ہندوستان کے پہلے سرکاری دورے پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان گہرے دوستانہ روابط ہیں جن کی جڑیں تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی رشتوں سے جڑی ہوئی ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، ہندوستان اور ویت نام کے باہمی تعلقات اعلیٰ سطح کے تبادلوں، دفاعی اور سکیورٹی کے تعاون، ترقیاتی شراکت داری اور تجارت، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاحت جیسے شعبوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس دورے کے دوران نایاب معدنیات، ڈیجیٹل اور مالیاتی ٹیکنالوجی، ثقافت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں معاہدے اور اعلانات کیے گئے۔

صدر جمہوریہ نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور ویتنام نے ’’بہترجامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر مشترکہ بیان‘‘ کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران ہماری باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ہندوستان متوازن اور باہمی طور پر فائدہ مند طریقے سے تجارت کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آسیان ممالک کے ساتھ ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے فریم ورک کے اندر، ویت نام کے ساتھ ہمارے تعلقات ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل کے وژن کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے انڈو پیسیفک اوشین انیشیٹو میں ویتنام کی شرکت کی ستائش کی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ دفاع اور سلامتی ہندوستان اور ویتنام کے باہمی تعلقات کے اہم ستون ہیں۔ انہوں نے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے ویتنام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ہندوستان کے عزم پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان قریبی تعاون اپنے عوام  کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ صدر محترمہ نے یقین ظاہر کیا کہ صدر تولام کی قیادت میں ہندوستان اور ویتنام کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ع ۔ع ن)

U. No. 6735


(ریلیز آئی ڈی: 2258608) وزیٹر کاؤنٹر : 8