شہری ہوابازی کی وزارت
کابینہ نے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم 5.0 کو منظوری دی
مجموعی طور پر 2,55,000 کروڑ روپے کے اضافی قرض میں سے 5,000 کروڑ روپے خاص طور پر ایئرلائنز کے لیے مختص کیے گئے ہیں، یہ رقم مغربی ایشیا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختص کی گئی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 MAY 2026 5:44PM by PIB Delhi
اے ٹی ایف کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے ایئر لائنز کو درپیش مالی مسئلہ کے پیش نظر ، فضائی حدود کی بندش اور آپریشن میں کمی، خاص طور پر بین الاقوامی راستوں پر، جس کی وجہ سے ہوائی جہاز کے استعمال اور نقد رقم کے مسائل درپیش ہیں ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ہندوستانی ایئر لائنز کو نشان زد کرکے قرضوں کی مدد فراہم کرنے کے لیے ای سی ایل جی ایس 5.0 اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔
اس اسکیم کا مقصد ایم ایس ایم ای کے لیے 100فیصد اور غیر ایم ایس ایم ای کے ساتھ ساتھ ایئر لائن سیکٹر کے لیے 90فیصد کی کریڈٹ گارنٹی کوریج، نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ (این سی جی ٹی سی) کے ذریعے ممبر لینڈنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ایل آئی) کو ڈیفالٹ کی رقم کے لیے فراہم کرنا ہے۔
ہوا بازی کے شعبے کے لیے اس اسکیم میں خاص طور پر ایئر لائنز کے لیے 5000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ اسکیم ہر قرض لینے والے کی زیادہ سے زیادہ 1,000 کروڑ روپے کی قرض کی حد کے ساتھ منظم مالی راحت فراہم کرتی ہے اور قرض لینے والے کی طرف سے مساوی ایکویٹی انفیوژن کے تحت اضافی 500 کروڑ روپے فراہم کرتی ہے۔ قرضوں کی مدت 7 سال تک ہوگی، جس میں ادائیگی پر 2 سال کی توسیع بھی شامل ہے، جس سے قلیل مدتی نقدی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے گا۔
ای سی ایل جی ایس 5.0 متعارف کرانے کا مقصد موجودہ چیلنج کی مدت کے دوران ایم ایس ایم ای اور ایئر لائنز کو اضافی قرض کی مدد فراہم کرنا ہے۔ طویل 7 سالہ قرض کی مدت کے ساتھ ساتھ 50فیصد تک سود کو فنڈڈ انٹرسٹ ٹرم لون (ایف آئی ٹی ایل) میں تبدیل کرنے کے آپشن سے فوری ادائیگی کے دباؤ کو کم کرنے اور نقد ی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی توقع ہے۔
اس اعلان پر، عزت مآب وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا ،’’ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کی فیصلہ کن قیادت میں، ہندوستان کی ہوا بازی کی ترقی کی کہانی آج عالمی سطح پر ایک کامیابی کی کہانی کے طور پر سامنے آتی ہے ،جو اصلاحات، استحکام اور بحالی کی بنیاد پر بنائی گئی ہے اور غیر متوقع اور غیر معمولی وقت کے موجودہ منظر نامے میں، جب دنیا بھر کی ایئر لائنز آپریشن کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہیں، ہندوستانی ایئر لائنز مستحکم رہی ہیں، انہیں بروقت اقدامات کی حمایت حاصل ہے، چاہے وہ عالمی اضافے کے درمیان اے ٹی ایف کی قیمتوں کی حد بندی ہو، ہوائی اڈے پر لینڈنگ اور پارکنگ چارجز میں کمی ہو اور اب حکومت کی طرف سے ایک جرات مندانہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) 5.0 کی منظوری سے، ایئر لائنز کو قلیل مدتی نقدی کے چیلنجوں سے نمٹنے اور عالمی صورتحال کے درمیان ہموار کام کاج کو برقرار رکھنے کے قابل بنایا جائے گا۔ یہ ملازمتوں کے تحفظ، رابطے کو برقرار رکھنے اور ہوا بازی کے ماحولیاتی نظام میں لچک کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط مالی مدد فراہم کرے گا، جبکہ ایم ایس ایم ایز کی بھی مدد کرے گا ۔‘‘
یہ اسکیم مالی سال 26 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران استعمال ہونے والے سرکردہ ورکنگ کیپٹل کے 20فیصد تک اضافی کریڈٹ فراہم کرے گی، جس کی حد 100کروڑروپے ہے ۔ 100 فیصدتک ایئر لائنز کے لیے، کچھ مخصوص شرائط کو پورا کرنے کے ضمن میں ہر قرض لینے والے کے لئے1,500 کروڑ روپئےتک کی حد مقرر کی گئی ہے ۔ گارنٹی کور کی زیادہ سے زیادہ مدت قرض کی مدت کے ساتھ ساتھ ختم ہوگی۔ یہ اسکیم این سی جی ٹی سی کے ذریعہ ان رہنما خطوط کے جاری ہونے کی تاریخ سے لے کر31 مارچ 2027 تک کی مدت کے دوران منظور شدہ تمام قرضوں پر لاگو ہوگی۔
اس اسکیم سے ہوائی جہاز میں استعمال ہونے والے ایندھن یعنی ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، تبادلے کی شرح میں اتار چڑھاؤ اور آپریشنل رکاوٹوں کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی، جو ایئر لائنز کی مالی صحت کو متاثر کرتے رہتے ہیں۔ خودمختار گارنٹی کے ذریعے قرض تک رسائی کو فعال کرکے، یہ قرض دہندگان کے اعتماد کو بڑھائے گا، اس شعبے میں قرض کے بہاؤ کو بہتر بنائے گا اور آپریشنل استحکام میں معاونت کرے گا۔ توقع ہے کہ اس سے روزگار کو برقرار رکھنے، شعبہ جاتی صلاحیت کو برقرار رکھنے اور مسافروں کو بڑھتی ہوئی لاگت کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی، اس طرح ہندوستان کے ہوا بازی کے شعبے کے ترقی و استحکام کو تقویت ملے گی ۔
***************
(ش ح۔ع و۔ ن ع)
UR-6719
(ریلیز آئی ڈی: 2258488)
وزیٹر کاؤنٹر : 12