وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ایم سی کی طرف سے ہندی صحافت کی 200 ویں سالگرہ کے موقع پر 'سنچار مدھیم' کے خصوصی شمارے کا اجراء


بدلتے حالات میں ، خواب دیکھنے کی ہمت کریں اور اس خواب کو پورا کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دیں:  ہری ونش ، ڈپٹی چیئرمین ، راجیہ سبھا

’سنچار مدھیم’ کا خصوصی شمارہ ہندی صحافت کے ارتقاء اور ہندوستان کی علمی روایات کو اجاگر کرتا ہے: پرگیہ پالیوال گور ، وائس چانسلر ، آئی آئی ایم سی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 MAY 2026 9:32PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا ہندوستان کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش نے 5 مئی کو ہندی صحافت کے 200 سال مکمل ہونے کے موقع پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی آئی ایم سی) کے خصوصی جرنل ‘سنچار مدھیم’ کے یادگاری شمارے کے اجراء کے موقع پر اجتماع سے خطاب کیا۔ اس تقریب میں آئی آئی ایم سی کے وائس ڈاکٹر پرگیہ پالیوال اور وزارت  اطلاعات و نشریات  کےجوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر کے کے نیرالانے  شرکت کی۔

ملک کی تعمیر میں ہندی صحافت کی شاندار وراثت  اور اس کے بدلتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے  جناب ہری ونش نارائن نے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے دور میں خواندگی اور ناخواندگی کی تعریف محض پڑھنے اور لکھنے تک محدود نہیں رہی بلکہ اس میں مسلسل سیکھنے اور نئے علمی نظاموں کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت نہایت ضروری ہو گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو ٹیکنالوجی کبھی صدیوں میں ترقی کرتی تھی، آج وہ چند برسوں بلکہ مہینوں میں ہی بدل رہی ہیں۔

اس تناظر میں انہوں نے بالخصوص نوجوان اختراع کاروں سے اپیل کی کہ وہ اس بدلتی ہوئی دنیا میں بامقصد خواب دیکھیں اور انہیں ثابت قدمی  اور پوری صلاحیت کے ساتھ پورا کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ “تبھی کوئی شخص دیرپا نقوش چھوڑ سکتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے اُدنت مارتنڈ نے تاریخ میں اپنا مستقل مقام بنایا، جو 1826 میں کلکتہ سے شائع ہونے والا پہلا ہندی اخبار تھا۔”

ہری ونش نارائن نے ‘وِکست بھارت 2047’ کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان  کے مستقبل کی تشکیل میں ابلاغ، تحقیق اور جدت طرازی کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے موجودہ دور کو “مہارت پر مبنی عہد” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہارتوں کا حصول اور ان کا مؤثر استعمال زندگیوں کو بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی تبدیلی اکثر سماجی تبدیلی کی سمت متعین کرتی ہے، اور اس پس منظر میں ہندوستان نے حالیہ برسوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی—جیسے تیز رفتار ریل، جدید بندرگاہیں اور دیگر اہم شعبوں—میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعاتی انقلاب کے اس دور میں ذاتی اور قومی مستقبل کی تشکیل کے لیے جدت طرازی کرنے  اور روایتی طریقوں  سے آگے بڑھنے کا حوصلہ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافت کی ذمہ داری ہے کہ وہ چھوٹی سے چھوٹی معلومات بھی عوام تک پہنچائے تاکہ قومی اہمیت کے امور  پر باخبر مکالمہ اور رائے عامہ پیدا ہو سکے۔ اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ ابلاغی اہلکاروں کو ملک کے تئیں اپنی ذمہ داری کا مکمل ادراک ہونا چاہیے۔

آئی آئی ایم سی کی وائس چانسلر ڈاکٹر پرگیہ پالیوال گور نے کہا کہ 'سنچار مدھیم' کا خصوصی شمارہ معروف ماہرین تعلیم اور میڈیا  کے پیشہ ور افراد کے تعاون سے مدون کیا گیا ہے ، جو پچھلی دو صدیوں کے دوران ہندی صحافت کے ارتقاء میں اہم سنگ میل کی عکاسی کرتا ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ جریدہ صحافت کے ابھرتے ہوئے رجحانات پر تسلسل کے ساتھ نظر رکھتا ہے ، لیکن یہ عصری فریم ورک کے اندر ہندوستان کی بھرپور علمی روایات کے عناصر سے واقف کرانے  میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

***

ش ح۔ م ش ع ۔ رض

U-6685


(ریلیز آئی ڈی: 2258289) وزیٹر کاؤنٹر : 4