وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے دہلی کے شاہدرہ ضلع میں آتشزدگی سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا
وزیر اعظم کا پی ایم این آر ایف سے معاوضے کا اعلان
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 MAY 2026 7:06PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی کے شاہدرہ ضلع میں آتشزدگی کے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے اس المناک حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھو دینے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔
جناب مودی نے اعلان کیا کہ جان گنوانے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) کی طرف سے دو -دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی ۔ زخمیوں کوپچاس -پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’دہلی کے شاہدرہ ضلع میں آتشزدگی کے حادثے میں جانی نقصان انتہائی تکلیف دہ ہے ۔ ان لوگوں سے تعزیت جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ۔
جان گنوانے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) کی طرف سے دو -دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی ۔ زخمیوں کوپچاس -پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم‘‘
…………………
(ش ح۔ ا س ۔ ت ح)
U.No.: 6593
(ریلیز آئی ڈی: 2257697)
وزیٹر کاؤنٹر : 14