وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے این ٹی اے صدردفاتر کے اپنے دورے کے دوران نیٹ یو جی 2026 کے انتظامات کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 MAY 2026 5:50PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج منعقد ہو رہے نیٹ یو جی 2026 امتحانات کے زمینی سطح پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے صدر دفاتر کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZTBH.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HRCS.jpg

دورے کے دوران، وزیر موصوف نے ملک بھر میں امتحانات کے بلارکاوٹ اہتمام کےلیے امتحان سے متعلق انتظامات، مراکز کے ساتھ تال میل، اور نگرانی  کے نظام سمیت کلیدی آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا۔افسران نے امیدواروں کی بڑی تعداد کی انتظام کاری اور امتحانات کے مقامات پر نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں وزیر موصوف کو جانکاری دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WALR.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004E8M3.jpg

نیٹ یو جی 2026 امتحان تقریباً 23 لاکھ درج رجسٹر امیدواروں کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس امتحان کا اہتمام  سخت ضابطے کے تحت ملک بھر میں متعدد مراکز پر کیا جا رہا ہے۔

نیٹ یوجی بھارت میں انڈر گریجویٹ طلباکے لیے سب سے بڑے داخلہ امتحانات میں سے ایک ہے۔ یہ ملک بھر کے تمام تر اداروں میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور دیگر متعلقہ میڈیکل پروگراموں میں داخلے کے لیے داخلی دروازے کی حیثیت رکھتا  ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6590


(ریلیز آئی ڈی: 2257680) وزیٹر کاؤنٹر : 15