وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحریہ کے سربراہ کا میانمار کا دورہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 MAY 2026 12:00PM by PIB Delhi

بحریہ کے سرفراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی 2 سے 5 مئی 2026 تک میانمار کے 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

اس دورے کے دوران سربراہِ بحریہ میانمار کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف جنرل ای وِن او، میانمار کے وزیرِ دفاع جنرل یو ہتون آنگ اور میانمار بحریہ کے کمانڈر اِن چیف ایڈمرل ہتین وِن سمیت میانمار کی مسلح افواج کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔ ان ملاقاتوں سے جاری دو طرفہ بحری تعاون کا جائزہ لینے، عملی سطح کے روابط کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔

دورے کے پروگرام میں میانمار بحریہ کی سینٹرل نیول کمانڈ، نیول ٹریننگ کمانڈ اور نمبر 1 فلِیٹ کے دورے شامل ہیں، جبکہ میانمار کی مسلح افواج کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھانے کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ ان سرگرمیوں میں دفاعی تعاون کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، جن میں بالخصوص بحری سلامتی، صلاحیت سازی، دفاعی استعداد میں اضافہ اور تربیت پر توجہ مرکوز رہے گی۔

بھارتی بحریہ میانمار بحریہ کے ساتھ دفاعی تعاون کی میٹنگ، عملے کی بات چیت، تربیتی تبادلوں اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے باقاعدہ روابط رکھتی ہے، جن میں بھارت-میانمار بحری مشق (آئی ایم این ای ایکس)، بھارت-میانمار مشترکہ گشت (آئی ایم سی او آر)، بندرگاہی دورے اور ہائیڈروگرافی سروے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں بحری افواج باقاعدگی سے تربیتی تبادلوں، کثیر ملکی فورمز میں شرکت اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تعاون جاری رکھتی ہیں۔ میانمار نے بھارتی بحریہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی حالیہ تقریبات، جیسے انڈین اوشن نیول سمپوزیم، ایم آئی ایل اے این، انٹرنیشنل فلیٹ ریویو، گوا میری ٹائم کانکلیو/سمپوزیم، آئی او ایس ساگر اور ایڈمرل کپ میں بھی شرکت کی ہے۔

سربراہِ بحریہ کا یہ دورہ بھارت اور میانمار کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کی توثیق کرتا ہے، جو باہمی احترام، اعتماد اور بحرِ ہند خطے میں بحری سلامتی و استحکام کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CNSOfficialPhotoQPXW.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CNSMyanmarGuardofHonour.jpg0X0J.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GoHInspection.CNSMyanmar.jpgQ9SR.jpeg
******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6569


(ریلیز آئی ڈی: 2257480) وزیٹر کاؤنٹر : 14