خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کے زیر صدارت برکس خواتین ورکنگ گروپ کا اولین تمہیدی اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں خواتین کے زیر قیادت ترقی کی حوصلہ افزائی، خواتین کو اقتصادی نمو ، حکمرانی اور سماجی تغیر کے کلیدی عنصر کے طور پر تسلیم کرنے کی بھارت کی عہدبستگی کی ازسر نو تصدیق کی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 MAY 2026 10:18AM by PIB Delhi
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت نے بھارت کی برکس صدارت کے تحت 30 اپریل 2026 کو برکس خواتین ورکنگ گروپ کے اولین تمہیدی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں برکس کے رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں اور نالج پارٹنرز بشمول یو این ویمن اور فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) نے بھی شرکت کی۔


محترمہ کارالین کھونگوار دیشمکھ، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت برائے خواتین اور اطفال ترقی نے تمام مندوبین کا خیرمقدم کیا اور بات چیت کا انداز ترتیب دیا۔
ہندوستان کی برکس صدارت کے موضوع کی رہنمائی میں: ’تعمیر برائے لچک، اختراع، تعاون اور پائیداری،‘ میٹنگ میں کلیدی موضوعات اور عالمی سطح پر خواتین کے مشترکہ خدشات پر گہری بات چیت ہوئی، جن کو چار ترجیحی شعبوں میں تقسیم کیا گیا۔ ان میں حکمرانی اور قیادت میں خواتین کا کردار،مالیاتی اور ڈیجیٹل شمولیت؛ خواتین کی کاروباری صلاحیت اور مہارت کی ترقی؛ اور موسمیاتی کارروائی، خوراک کی حفاظت، اور غذائیت میں خواتین کا کردار، جیسے موضوعات شامل ہیں ۔

میٹنگ نے خواتین کی زیرقیادت ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے، خواتین کو اقتصادی ترقی، نظم و نسق اور سماجی تبدیلی کے کلیدی محرک کے طور پر تسلیم کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
برکس کے رکن ممالک نے، اپنی مداخلتوں میں، ہندوستان کو اس کی صدارت پر مبارکباد دی، تعاون اور سیکھنے کے جذبے کو ابھارتے ہوئے، ترجیحی شعبوں کا خیرمقدم کیا اور ان کی حمایت کی۔
یہ بات چیت برکس خواتین ورکنگ گروپ میٹنگ (6-7 جولائی 2026) اور برکس خواتین کی وزارتی میٹنگ (8-9 جولائی 2026) کوچی، کیرالہ میں منعقد ہونے والے کلیدی نتائج میں تعاون فراہم کرے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6533
(ریلیز آئی ڈی: 2257206)
وزیٹر کاؤنٹر : 15