مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے‘وہیکل ٹو ایوری تھنگ (وی2 ایکس) کمیونیکیشن’ کے لیے انضباطی فریم ورک سے متعلق ایک مشاورتی دستاویز جاری کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 APR 2026 2:35PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج ‘وہیکل ٹو ایوری تھنگ (وی2ایکس) کمیونیکیشن’ کے انضباطی فریم ورک سے متعلق ایک مشاورتی دستاویز جاری کی ہے۔

وزارتِ مواصلات، حکومتِ ہند کے محکمہ ٹیلی مواصلات  نے اپنے یکم دسمبر 2025 کے خط کے ذریعے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) سے درخواست کی تھی کہ وہ ٹرائی ایکٹ 1997 (ترمیم شدہ) کی دفعہ 11(1)(اے) کے تحت وی2 ایکس کمیونیکیشن کے ریگولیٹری نظام کے بارے میں اپنی سفارشات پیش کرے۔

اس سلسلے میں ٹرائی نے مشاورتی دستاویز اپنی ویب سائٹ ([www.trai.gov.in](http://www.trai.gov.in)) پر جاری کر دی ہے۔ اس پرمتعلقہ فریقین سے تحریری آراء 28 مئی 2026 تک جبکہ جوابی آراء 11 جون 2026 تک طلب کی گئی ہیں۔

آراء/جوابی آراء ای میل کے ذریعے جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اینڈ لائسنسنگ)، ٹرائی کو بھیجی جا سکتی ہیں:

📧 [advmn@trai.gov.in](mailto:advmn@trai.gov.inمزید معلومات یا وضاحت کے لیے انہیں ٹیلیفون نمبر +91-11-20907758 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

*****

ش ح۔ش ب۔ ف ر

U-6498


(ریلیز آئی ڈی: 2256986) وزیٹر کاؤنٹر : 9