وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے سنسکرت سبھاشتم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو کامیابی کی سمت لے جاتی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 APR 2026 9:53AM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے آج ایک سنسکرت سبھاشتم کو مشترک کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو اپنے کاموں میں مسلسل متحرک رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی غیر متزلزل جوش و جذبہ اُن تمام کوششوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچاتا ہے جنہیں انسان پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں تحریر کیا:
محنت کش اور توانائی سے بھرپور شہری ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں جن کی محنت ترقی کی نئی راہیں ہموار کرتی ہے۔ ان کی کوششوں کی بدولت ملک کو خوشحالی، خود انحصاری اور ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔
अनिर्वेदो हि सततं सर्वार्थेषु प्रवर्तकः।
करोति सफलं जन्तोः कर्म यच्च करोति सः॥
جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو اپنے کاموں میں مسلسل سرگرم اور متحرک رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہی غیر متزلزل جوش و جذبہ اُن تمام کوششوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچاتا ہے جنہیں انسان پورا کرنے کا عزم کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش م ۔ع ن)
U. No. 6481
(ریلیز آئی ڈی: 2256839)
وزیٹر کاؤنٹر : 20
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam