صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرِ جمہوریہ ہند، 27 اپریل سےیکم مئی تک ہماچل پردیش کے دورے پر رہیں گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 APR 2026 10:25PM by PIB Delhi
صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 27 اپریل سے یکم مئی 2026 تک موسم گرماں میں قیام کے لیے ہماچل پردیش کے دورے پر رہیں گی۔ اپنے اس دورے کے دوران صدرجمہوریہ شملہ کے مشوبرا میں واقع صدراتی رہائش گاہ میں قیام کریں گی۔
صدرجمہوریہ، 28 اپریل کو ریاست کے گورنر کی جانب سے شملہ کے لوک بھون میں دیے جانے والے عشائیہ میں شرکت کریں گی۔
29 اپریل کو صدر اٹل ٹنل کا دورہ کریں گی۔
30 اپریل کو صدرجمہوریہ پالَمپور میں واقع چودھری سرون کمار ہماچل پردیش کرشی وشو ودیالیہ کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔ اسی روز وہ مشوبرا میں صدراتی رہائش گاہ پر ’ایٹ ہوم‘ استقبالیہ بھی منعقد کریں گی۔
یکم مئی کو دہلی روانہ ہونے سے قبل صدرجمہوریہ شملہ میں فوج کی تربیتی کمان کا دورہ کریں گی۔
*****
(ش ح ۔ع ح۔ م ش)
U. No. 6323
(ریلیز آئی ڈی: 2255779)
وزیٹر کاؤنٹر : 9