وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے شری کیدارناتھ دھام کے کپاٹ کھلنے اور چار دھام یاترا کے آغاز کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
وزیرِ اعظم نے تمام عقیدت مندوں کے نام ایک خط کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 APR 2026 11:28AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم نے آج دیوبھومی اتراکھنڈ میں شری کیدارناتھ دھام کے کپاٹ کھلنے کے پوتر موقع پر گہری عقیدت کا اظہار کیا، جو اس سال کی چار دھام یاترا کے آغاز کی علامت ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے اتراکھنڈ آنے والے تمام یاتریوں کے نام ایک خط کے ذریعے اپنے دل کی بات شیئر کی اور ان کی خیریت کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ کیدارناتھ دھام اور چار دھام کی یاترا بھارت کے مضبوط عقیدے، اتحاد اور عظیم ثقافتی روایات کا ایک روحانی جشن ہے۔ انہوں نے اس پرزور دیا کہ اس طرح کی یاترائیں ملک کے ازلی ورثے اور روحانی شعور کی ایک جھلک پیش کرتی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:
’’دیوبھومی اتراکھنڈ کی پوتر سرزمین پر آج شری کیدارناتھ دھام کے کپاٹ مکمل مذہبی رسومات کے ساتھ ہم سب عقیدت مندوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
کیدارناتھ دھام اور چار دھام کی یہ یاترا ہماری آستھا، یکجہتی اور ہماری بھرپور روایات کا ایک روحانی جشن ہے۔ ان یاتراؤں کے ذریعے ہمیں بھارت کی سناتن تہذیب کے درشن بھی ہوتے ہیں۔
اس سال چار دھام یاترا کے آغاز کے موقع پر، اتراکھنڈ آنے والے تمام عقیدت مندوں کے لیے میں نے ایک خط کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
میری خواہش ہے کہ بابا کیدار سبھی پر اپنی کرپا برقرار رکھیں اور آپ کی یاترا کو مبارک بنائیں۔
ہر ہر مہادیو!‘‘
*****
(ش ح ۔ ک ح۔ع ن)
U. No. 6159
(ریلیز آئی ڈی: 2254442)
وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam