ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جناب بھوپیندر یادو کا شِکھا جھیل برڈ سینکچری کو بھارت کا 99 واں رامسر مقام قرار دینے کا اعلان، اتر پردیش میں رامسر مقامات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 APR 2026 10:01AM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع شِکھا جھیل برڈ سینکچری کو رامسر مقام قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ بھارت میں رامسر مقامات کی مجموعی تعداد 99 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اتر پردیش میں یہ تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔
وزیر موصوف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا،“اتر پردیش کا اسکور 99 تک پہنچ گیا ہے! مجھے خوشی ہے کہ علی گڑھ، اتر پردیش میں واقع شیکھا جھیل برڈ سینکچری کو رامسر مقام قرار دیا گیا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام مقامی ذریعۂ روزگار کے مواقع میں اضافہ کرے گا، عالمی حیاتیاتی تنوع کو فروغ دے گااور پانی و موسمیاتی تحفظ کو مضبوط بنائے گا۔ یہ اعلان بھارت کے 99ویں رامسر مقام کے طور پر ایک اہم سنگِ میل ہے، جو ملک کو سو (100) کے تاریخی ہدف کے مزید قریب لے آتا ہے۔
وزیر موصوف یہ بھی کہا،“وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں بھارت کے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے مشن کے تحت، دلدلی زمینوں اور حیوانات، خصوصاً پرندوں کے قدرتی مساکن کے تحفظ کے لیے ہماری وابستگی کو ایک بار پھر عالمی برادری کی جانب سے سراہا گیا ہے،”۔
اس مقام کی ماحولیاتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب یادو نے بتایا کہ شیکھا جھیل وسطی ایشیائی پرندوں کی نقل مکانی کے راستے پر ایک نہایت اہم پڑاؤ کا کردار ادا کرتی ہے۔ یہ جھیل سردیوں کے موسم میں نقل مکانی کرنے والے پرندوں، جیسے بار ہیڈڈ گوز، پینٹڈ اسٹارک اور مختلف اقسام کی بطخوں کے لیے ایک اہم مسکن فراہم کرتی ہے۔
وزیر موصوف نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مقام کا دورہ کریں۔
******
(ش ح ۔ ک ح۔ع ن)
U. No. 6150
(ریلیز آئی ڈی: 2254365)
وزیٹر کاؤنٹر : 15