کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی سمندری خوراک برآمدات  کی مالیت72000 کروڑ روپے کے بقدر کی اب تک کی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچی


بھارت کی ریکارڈ بحری برآمدات میں یخ بستہ جھینگوں کا حصہ 47973 کروڑ روپے کے بقدر رہا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 APR 2026 8:04PM by PIB Delhi

ایم پی ای ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ عارضی اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025-26 میں ہندوستان کی سمندری غذا کی برآمدات بڑھ کر 72,325.82 کروڑ روپے (8.28 بلین امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، جس کا حجم 19.32 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ گیا۔

یخ بستہ جھینگا اس نمو کا بنیادی محرک رہا، جس کا تعاون 47,973.13 کروڑ روپے (5.51 بلین امریکی ڈالر) کے بقدر رہا، جو مجموعی برآمداتی آمدنی کا دو تہائی حصہ ہے۔ جھینگوں کی کھیپ میں کی تعداد میں 4.6فیصد  اور قیمت میں 6.35فیصد اضافہ ہوا، جس سے ہندوستان کی سمندری مصنوعات کے برآمداتی زمرے میں اس کے تسلط کو تقویت حاصل ہوئی۔

ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے 2.32 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی درآمدات کے ساتھ برآمدات کی سب سے بڑی منزل کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ تاہم، امریکہ کو ارسال کی جانے والی کھیپوں میں تعداد کے لحاظ سے 19.8 فیصد اور قدرو قیمت کے لحاظ سے 14.5 فیصد کی کمی آئی، جس سے بنیادی طور پر جوابی ٹیرف کے اثرات کو اجاگر ہوتے ہیں۔

اس کمی کو چین، یورپی یونین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جیسی متبادل منڈیوں میں مضبوط ترقی سے پورا کیا گیا۔ دوسری سب سے بڑی منزل چین کو برآمدات میں قدر و قیمت کے لحاظ سے 22.7 فیصد اور تعداد کے لحاظ سے 20.1 فیصد اضافہ ہوا۔ یورپی یونین نے زبردست فائدہ اٹھایا، برآمدات میں قدر میں 37.9 فیصد اور حجم میں 35.2 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوب مشرقی ایشیا میں بھی نمایاں توسیع ریکارڈ کی گئی، جس میں قدر اور حجم میں بالترتیب 36.1% اور 28.2% سے زیادہ اضافہ ہوا۔ جاپان کو برآمدات میں قدر کے لحاظ سے 6.55 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مالی سال کے اختتام کے دوران خطے میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے، مغربی ایشیا کے لیے برآمدات میں 0.55 فیصد کی معمولی کمی آئی۔

متعدد انفرادی منڈیوں نے مضبوط دوہرے ہندسے کی نمو درج کی، جو روایتی منڈیوں میں تجارتی سر گرمیوں کے درمیان تنوع کی طرف واضح تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔

مصنوعات کے معاملے میں، یخ بستہ مچھلی، اسکویڈ، کٹل فش، خشک اشیاء، اور زندہ سمندری پیداوار کی برآمدات میں مثبت رفتار دکھائی دی، جبکہ ٹھنڈی مصنوعات میں کمی ہوئی۔ سورمی، فش میل اور فش آئل کی برآمدات  میں بہتری کی اطلاع ہے۔ لاجسٹکس کے لحاظ سے،قدرو قیمت کے معاملے میں سرکردہ پانچ بندرگاہوں – وشاکھاپٹنم، جے این پی ٹی، کوچی، کولکاتا اور چنئی- کا تعاون مجموعی برآمدات کا تقریباً 64 فیصد کے بقدر ہے، جس سے بھارت کی سمندری خوراک برآمداتی سپلائی چین میں ان کی مسلسل اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6134


(ریلیز آئی ڈی: 2254322) وزیٹر کاؤنٹر : 12