بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

عام انتخابات اور ضمنی انتخابات 2026: تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ضبط شدہ سامان کی مالیت 865 کروڑ روپے سے متجاوز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 APR 2026 4:37PM by PIB Delhi
  1. الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی ای) نے 15 مارچ 2026 کو آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے لیے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ۔ کمیشن نے ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضابطۂ اخلاق(ایم سی سی) کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔
  2. یہ یاد رہے کہ کمیشن نے انتخابی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ان کے ملحقہ ریاستوں/علاقوں کے چیف سکریٹریوں، سی ای اوز، ڈی جی پیز اور سینئر افسران کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ ایجنسیوں کے سربراہان کے ساتھ متعدد جائزہ میٹنگیں کی ہیں اور انہیں تشدد سے پاک، خوف و ہراس سے پاک اور ترغیب سے پاک انتخابات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
  3. اس کو یقینی بنانے کے لیے، دونوں ریاستوں میں 5,011 سے زائد (مغربی بنگال میں 2,728 اور تمل ناڈو میں 2,283) فلائنگ اسکواڈ ٹیمیں(ایف ایس ٹی) تعینات کی گئی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ شکایات پر 100 منٹ کے اندر کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ، مختلف مقامات پر اچانک ناکے لگانے کے لیے 5,363 سے زائد (مغربی بنگال میں 3,142 اور تمل ناڈو میں 2,221) اسٹیٹک سرویلنس ٹیمیں (ایف ایس ٹی)  بھی تعینات کی گئی ہیں۔
  4. 26 فروری 2026 کو الیکشن سیزر مینجمنٹ سسٹم(ای ایس ایم ایس) کے فعال ہونے کے بعد سے، 17 اپریل 2026 تک کا ڈیٹا نیچے پیش کیا گیا ہے۔

نمبر شمار

ریاست

نقدی (کروڑ روپے)

شراب کی مقدار (لیٹر)

شراب کی مالیت (کروڑ روپے)

منشیات کی مالیت (کروڑ روپے)

قیمتی دھات (کروڑ روپے)

مفت اشیاء/دیگر (کروڑ روپے)

کل (کروڑ روپے)

1

مغربی بنگال

21

31,94,621

81

100

54

172

427

2

تمل ناڈو

78

97,107

3

74

105

178

438

 

کل

99

32,91,728

84

174

159

350

865

                 

کمیشن نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ نفاذ کرنے والے حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان ہدایات پر عمل درآمد کے لیے چیکنگ اور معائنے کے دوران عام شہریوں کو تکلیف نہ ہو اور نہ ہی انہیں ہراساں کیا جائے۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی شکایات کے ازالے کے لیے ضلعی شکایات کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

شہری/سیاسی جماعتیں ای سی آئی این ای ٹی پر سی-ویجل  ماڈیول کا استعمال کرتے ہوئے ضابطۂ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دے سکتی ہیں۔

*****

ش ح۔ ک ح۔ ج

U.NO-5968

 


(ریلیز آئی ڈی: 2253039) وزیٹر کاؤنٹر : 11