کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وزارت تجارت کی طرف سے محکمۂ تجارت کے لئے نئی مربوط ویب سائٹ کا آغاز
تجارت تک آسان رسائی اور ای-گورننس کو مضبوط بنانے کے لیے نئی موبائل ایپلیکیشن کا اجرا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 APR 2026 3:22PM by PIB Delhi
وزارت تجارت و صنعت نے آج، یعنی 15 اپریل 2026 کو، محکمۂ تجارت (ڈی او سی) کے لیے ایک جدید، قابل رسائی اور مربوط ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے، جو ڈیجیٹل برانڈ آئیڈینٹی مینوئل (ڈی بی آئی ایم) 3.0 اور انڈین گورنمنٹ ویب سائٹس (جی آئی جی ڈبلیو) کے رہنما خطوط کےعین مطابق ہے۔ یہ نیا پلیٹ فارم برآمد کنندگان، درآمد کنندگان اور دیگر متعلقہ فریقوں کے لیے تجارت سے متعلق معلومات اور وسائل تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی فراہم کرکے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس اقدام میں آف لائن رسائی اور جی پی ایس خصوصیات کے ساتھ ایک دو لسانی موبائل ایپلیکیشن (اینڈرائیڈ/آئی او ایس) بھی شامل ہے۔ سکیورٹی، توسیع پذیری اور مسلسل بہتری کو یقینی بنانے کے لیے جاری دیکھ بھال کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
یہ پہل بھارت کے ای-گورننس کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جو غیر ملکی تجارت میں شفافیت، کارکردگی اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دیتی ہے۔
اہم خصوصیات
- صارف دوست انٹرفیس: ہموار تعامل کے لیے سادہ، صاف اور بدیہی ڈیزائن
- بہتر رسائی اور ریسپانسیونس: حکومت ہند کے رہنما خطوط کے مطابق، معذور افراد سمیت تمام صارفین کے لیے موبائل فرینڈلی اور قابل رسائی
- سرکاری ڈیجیٹل خدمات کے ساتھ انضمام: بہتر سروس کی فراہمی کے لیے موجودہ سرکاری پورٹلز اور ڈیٹا بیس کے ساتھ ہموار کنیکٹویٹی
- کثیر لسانی معاونت: بھاشنی اے پی آئی کا استعمال کرتے ہوئے 22 ہندوستانی زبانوں میں مواد کی دستیابی تاکہ وسیع تر رسائی ممکن ہو
- کسٹم ڈسپلے سیٹنگز: صارفین فونٹ سائز، کلر تھیم اور زبان کی ترجیحات کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
- منظم نیویگیشن: واضح طور پر بیان کردہ حصوں اور ذیلی حصوں کے ساتھ تین سطحی مینو کا ڈھانچہ
- ریئل ٹائم اپڈیٹس: سی ایم ایس سے لیس پلیٹ فارم جو مجاز حکام کو فوری طور پر مواد اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
- معیارات کی تعمیل: جی آئی جی ڈبلیو اور ڈی بی آئی ایم 3.0 رہنما خطوط کے مطابق تیار کردہ، جو بہتر سکیورٹی، استعمال اور رسائی کو یقینی بناتا ہے۔
کلیدی انضمام
- سوشل میڈیا: مرئیت اور مشغولیت کو بڑھانے کے لیے محکمۂ تجارت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (ایکس، فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام) کے ساتھ انضمام
- ٹریڈ انٹیلی جنس اینڈ اینالیٹکس(ٹی آئی اے) پورٹل: علاقائی اور کموڈٹی ڈویژن کے صفحات پر ریئل ٹائم تجارتی ڈیٹا کا انضمام
- پارلیمنٹ پورٹل: محکمۂ تجارت سے متعلق پارلیمانی سوالات اور جوابات کی خودکار اپڈیٹس، جس سے انفرادی عمل دخل کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔
- سی پی جی آر اے ایم ایس: شکایات کے ہموار ازالے کے لیے لنک کیا گیا ہے۔
********
ش ح۔ ک ح۔ن ع
U. No.5859
(ریلیز آئی ڈی: 2252222)
وزیٹر کاؤنٹر : 15