صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

 صدرِ جمہوریہ ہند کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یومِ پیدائش کے موقع پر مبارکباد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 APR 2026 7:07PM by PIB Delhi

   صدر جمہوریہ ہند   محترمہ دروپدی مرمو نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یومِ پیدائش کے موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا، ’’باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر، جو ہندوستانی آئین کے معمار اور عظیم سماجی مصلح تھے، کے یومِ پیدائش کے موقع پر میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ باباصاحب امبیڈکر ایک ممتاز ماہرِ قانون، ماہرِ معاشیات، گہرے مفکر اور قانونی اسکالر تھے، اور ایک مساوات پر مبنی سماجی نظام کے مضبوط علمبردار تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی سماج کے محروم اور کمزور طبقات کی فلاح کے لیے وقف کی اور ان کے حق میں تاریخی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے نہ صرف عدم مساوات کے خاتمے کا راستہ دکھایا بلکہ ہندوستان میں جمہوری اقدار اور آئینی حقوق کو مضبوط بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے خواتین کی تعلیم اور ان کے حقوق کو ترجیح دی۔ ان کی ہمہ جہت خدمات آئندہ نسلوں کو ملک کی خدمت اور ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم عہد کریں کہ باباصاحب امبیڈکر کے نظریات کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں گے اور ایک منصفانہ، جامع اور ترقی پسند ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Please click here to see the President's message-

*********

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :5799  )


(ریلیز آئی ڈی: 2251693) وزیٹر کاؤنٹر : 15