صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 13 سے 16 اپریل تک گجرات اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 APR 2026 6:23PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 13 سے 16 اپریل 2026 تک گجرات اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گی۔
صدر جمہوریہ ہند 13 اپریل کوایمس راجکوٹ کے اولین جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔
صدر جمہوریہ ہند 14 اپریل کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر، گاندھی نگر کے لوک بھون میں ’ساماجک سمرستا مہوتسو‘ میں شرکت کریں گی۔ اسی دن، صدر جمہوریہ گاندھی نگر میں راشٹریہ رکشا یونیورسٹی کے پانچویں جلسہ تقسیم اسناد میں بھی شرکت کریں گی۔
15 اپریل کو، صدر جمہوریہ ایمس ناگپور کے دوسرے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔ اسی دن، وہ ناگپور میں نیشنل اکیڈمی آف ڈائرکٹ ٹیکسز میں انڈین ریوینیو سروس (انکم ٹیکس) آفیسر ٹرینیز کے 78ویں بیچ کی الوداعی تقریب میں شرکت کریں گی۔
16 اپریل کو، صدر جمہوریہ ہند وردھا میں مہاتما گاندھی انتر راشٹریہ ہندی وشو وِدیالیہ کے چھٹویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5750
(ریلیز آئی ڈی: 2251361)
وزیٹر کاؤنٹر : 7