وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 13 اپریل کو ’ناری شکتی وندن سمیلن‘ سے خطاب کریں گے
سمیلن میں مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات اور کامیاب خواتین کی شرکت ملاحظہ کی جائے گی
سمیلن میں وکست بھارت 2047 کی جانب سفر میں خواتین پر مبنی ترقی کے لیے حکومت کی عہدبستگی کو اجاگر کیا جائے گا
سمیلن فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی افزوں نمائندگی کی اہمیت کو اجاگر کرے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 APR 2026 4:43PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 اپریل 2026 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں صبح تقریباً 11 بجے، قومی سطح کے ’ناری شکتی وندن سمیلن‘ میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔
اس پروگرام میں مختلف شعبوں کی معزز شخصیات اور کامیاب خواتین کی شرکت ملاحظہ کی جائے گی۔ اس پروگرام میں حکومت، تعلیم، سائنس، کھیل کود، صنعت کاری، میڈیا، سوشل ورک اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں کے نمائندے ایک جگہ جمع ہوں گے۔
ستمبر 2023 میں ، پارلیمنٹ نے ’ناری شکتی وندن ادھینیم‘ کو منظوری دی، جو کہ قانون ساز اداروں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافے کے لیے اٹھایا گیا ایک اہم قدم تھا۔ اس ایکٹ نے لوک سبھا اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ایک تہائی نشستوں کے لیے ریزرویشن فراہم کیا۔ اب، ملک بھر میں خواتین کے ریزرویشن کے نفاذ پر خصوصی توجہ کے ساتھ، 16 اپریل کو پارلیمنٹ کا ایک خصوصی اجلاس طلب کیا جا رہا ہے۔
اس سمیلن کا اہتمام بھارت کی ترقی کی رفتار کو نئی شکل دینے میں خواتین کی بڑی شراکت داری کی جانب عہد بستگی کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ یہ سمیلن پنچایتوں سے لے کر پارلیمنٹ تک تمام تر سطحوں پر حکمرانی اور قیادت میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرے گا۔ یہ پروگرام فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی افزوں نمائندگی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرے گا۔
یہ سمیلن وکست بھارت 2047 کی جانب سفر میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالے گا۔ یہ وکست بھارت 2047 کے لیے تصوریت کے مرکزی ستون کے طور پر خواتین کے زیر قیادت ترقی کے لیے حکومت کی پیہم عہد بستگی کی عکاسی کرے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5739
(ریلیز آئی ڈی: 2251318)
وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں:
Malayalam
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Gujarati
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada