بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

عام انتخابات اور ضمنی انتخابات، 2026


جانچ کے بعد صرف ایک مقام پر دوبارہ پولنگ کی سفارش

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 APR 2026 7:54PM by PIB Delhi

 

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے فارم 17 اے (رجسٹر آف ووٹرز) اور دیگر پولنگ کے دن کے دستاویزات و ریکارڈ کی پولنگ کے بعد جانچ (اسکرٹنی) کے لیے جامع ہدایات جاری کی ہیں، تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، کسی بھی بدعنوانی یا بے ضابطگی کا پتہ چلایا جا سکے اور ضرورت پڑنے پر دوبارہ پولنگ کی سفارش کی جا سکے۔

اسی کے تحت آج آسام، کیرالہ اور پڈوچیری کی 296 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے تمام حلقوں میں دستاویزات کی جانچ کا عمل بخوبی مکمل کیا گیا۔ اس عمل میں کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ 296 ریٹرننگ افسران (آر او) اور 296 جنرل آبزرورز (جی او) موجود تھے، جبکہ کرناٹک، ناگالینڈ اور تریپورہ کی چار ضمنی اسمبلی نشستوں کی بھی جانچ کی گئی۔

تمام 1,899 امیدواروں کو پہلے ہی جانچ کے عمل میں شرکت کے لیے تاریخ، وقت اور مقام سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

جانچ کے بعد 63,084 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کی سفارش کی گئی۔

اس کے مطابق آسام کے 123-کریمن گنج نارتھ اسمبلی حلقے کے 239-بیبی لینڈ ہائی انگلش اسکول پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ دوبارہ پولنگ 11 اپریل 2026 (ہفتہ) کو ہوگی۔

پورے عمل کی ویڈیو گرافی کی گئی اور جانچ کے بعد فارم 17 اے اور متعلقہ مواد کو دوبارہ ریٹرننگ افسر کی مہر کے ساتھ سیل کر دیا گیا۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 5699 )


(ریلیز آئی ڈی: 2251001) وزیٹر کاؤنٹر : 11