صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
خاندانی بہبود اور کیمیکل و فرٹیلائزر کے وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر صحت کے فروغ اور بیماریوں کی روک تھام پر حکومت کی توجہ کو اجاگر کیا
وزیرِ صحت جناب جے پی نڈا نے صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے ہر کسی کو نیک خواہشات پیش کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 APR 2026 1:58PM by PIB Delhi
صحت و خاندانی بہبود اور کیمیکل و فرٹیلائزر کے وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے صحت کے عالمی کے موقع پر سب کو نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیرِ صحت نے ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا:
“# صحت کے عالمی دن کے موقع پر سب کو مبارکباد!
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں اپنی صحت کا بہتر طور پرخیال رکھنا چاہیے اور متوازن طرزِ زندگی اپنانا چاہیے۔ بھارت کا صحت کا نظریہ قدیم حکمت اور جدید سائنس کو مربوط کرتا ہے، جو نہ صرف ہمارے ملک میں بلکہ دنیا بھر میں زندگیوں کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔
وزیرِاعظم جناب @narendramodi جی کی بصیرت انگیز قیادت میں، آیوشمان بھارت اور پی ایم بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا اجیسی تبدیلی لانے والے اقدامات نے ہمارے صحت کے نظام کو مضبوط بنایا ہے، جس سے ہر شہری کے لیے معیاری علاج زیادہ قابلِ رسائی، کم خرچ اور سب کی شمولیت والا ہو گیا ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے تمام ڈاکٹروں، نرسوں اور فرنٹ لائن کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی محنت صحت کے ہمارے نظام کو مضبوط رکھتی ہے۔ آئیے سب مل کر ایک صحت مند اور مضبوط ملک بنائیں۔
*****
ش ح ۔ اع خ۔ ج
Uno-5491
(ریلیز آئی ڈی: 2249677)
وزیٹر کاؤنٹر : 15