وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے عالمی یوم صحت کے موقع پر صحت مند معاشرے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا

وزیر اعظم نے جسمانی ورزش کے فوائد پر روشنی ڈالنے والا ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 APR 2026 9:33AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج عالمی یوم صحت کے موقع پر ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جوخود کو دوسروں کی خدمت کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں اور ایک صحت مند کرہ ارض کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔

صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جناب نریندر مودی نے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے اور ہر فرد کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کے لیے اجتماعی کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا ۔

وزیرِ اعظم نے تمام شہریوں کی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور سب کو ترغیب دی کہ وہ اپنی ذاتی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے جسمانی ورزش کے فوائد کو اجاگر کرنے کے لیے ایک سنسکرت سبھاشتم (اخلاقی قول) بھی شیئر کیا۔

وزیرِ اعظم نے X پر لکھا:

“عالمی یومِ صحت کے موقع پر ہم اُن تمام افراد کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جو دوسروں کی خدمت کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں اور ایک صحت مند کرہ ارض کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور ہر فرد کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کے لیے مسلسل کام کرتے رہیں۔”

 

“عالمی یومِ صحت کے موقع پر میں تمام ملک کے باشندوں کی بہترصحت کی دعا کرتا ہوں۔ میری گزارش ہے کہ خود کو صحت مند رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش ضرور کریں۔”

लाघवं कर्मसामर्थ्यं दीप्तोऽग्निर्मेदसः क्षयः।

विभक्तघनगात्रत्वं व्यायामादुपजायते॥"

جسمانی ورزش ،کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے، ہاضمے کی قوت کو بڑھاتی ہے، موٹاپا کم کرتی ہے اور جسم کے اعضاء کو مضبوط اور متناسب بننے میں مدد دیتی ہے۔

 

 

*****

ش ح۔ع ح۔ش ت

UN-NO - 5472


(ریلیز آئی ڈی: 2249534) وزیٹر کاؤنٹر : 13