امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے بابو جگ جیون رام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
بابو جگ جیون رام نے اپنی پوری زندگی ملک کی خدمت اور سماجی انصاف کے لیے وقف کر دی
معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے ان کی جدوجہد ہمیں تحریک دیتی رہے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 APR 2026 1:03PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے بابو جگ جیون رام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا ، ’’سماجی انصاف کے علمبردار بابو جگ جیون رام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت ۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی ملک کی خدمت اور سماجی انصاف کے لیے وقف کر دی ۔ انہوں نے جدوجہد آزادی میں بے مثال تعاون کیا اور تبدیلی مذہب کے خلاف کھڑے ہوتے ہوئے لوگوں کو بانٹنے والی قوتوں کی سختی سے مخالفت کی ۔ معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے ان کی جدوجہد ہمیں تحریک دیتی رہے گی ۔‘‘
******
ش ح۔ ف ا ۔ م ر
U-NO. 5406
(ریلیز آئی ڈی: 2249123)
وزیٹر کاؤنٹر : 13