وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم کا بابو جگجیون رام کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 APR 2026 9:05AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے سابق نائب وزیرِ اعظم بابو جگجیون رام کی یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ بابو جگجیون رام نے اپنی زندگی مساوات اور سماجی انصاف کے اصولوں کے لیے وقف کر دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم ہمیشہ ملک کے لیے ان کی بے مثال خدمات کو یاد رکھے گی۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:

’’سابق نائب وزیرِ اعظم بابو جگجیون رام جی کو ان کی جینتی پر صدہا سلام۔ انہوں نے مساوات اور سماجی انصاف کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ ملک کے لیے ان کا انمول تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5402


(ریلیز آئی ڈی: 2249095) وزیٹر کاؤنٹر : 17