وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال26-2025 میں دفاعی برآمدات ریکارڈ 38,424 کروڑ روپے تک پہنچ کر پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 62.66فیصدکا اضافہ درج کیا


ڈی پی ایس یوز  کی برآمدات میں 151فیصد اضافہ، جبکہ پرائیویٹ شعبے کی شراکت میں 14فیصد اضافہ درج کیا گیا

بھارت، عالمی دفاعی مینوفیکچرنگ ہب بننے کی جانب تیز رفتاری سے بڑھ رہا ہے: وزیر دفاع

‘‘وزیر اعظم مودی کی متاثر کن قیادت میں ایک شاندار دفاعی برآمدات کی کامیابی کی داستان رقم ہو رہی ہے’’

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 APR 2026 10:11AM by PIB Delhi

دفاعی برآمدات  مالی سال26-2025 میں 38,424 کروڑ روپے کے ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے، جو پچھلے مالی سال کی 23,622 کروڑ روپے کی رقم کے مقابلے میں 14,802 کروڑ روپے (62.66فیصد) کے شاندار اضافے کا عندیہ ہے۔ اس تاریخی سنگ میل میں، دفاعی عوامی شعبے کی کمپنیوں(ڈی پی ایس یوز) اور نجی شعبے کی بالترتیب 54.84فیصد اور 45.16فیصد کی شراکت ہے۔ بھارتی دفاعی صنعت کی یہ کامیابی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق ہے، جو بھارت کو دنیا کے اعلیٰ دفاعی برآمد کنندگان میں شامل کرنے کی کوشش ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے محکمہ دفاعی پیداوار، بھارتی دفاعی برآمد کنندگان اور دیگر تمام شراکت داروں کی اس شاندار کارکردگی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت دفاعی سازوسامان کی عالمی مینوفیکچرنگ ہب بننے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایک پوسٹ میں ‘ایکس’ پر، وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی متاثر کن قیادت میں بھارت ایک شاندار دفاعی برآمدات کی کامیابی کی داستان رقم کر رہا ہے۔

ڈی پی ایس یوز کی برآمدات پچھلے برس کے مقابلے میں 151 فیصد بڑھیں، جبکہ پرائیویٹ کمپنیوں نے 14 فیصد اضافے کے ساتھ اپنی مضبوط موجودگی کا مظاہرہ کیا۔ تعاون میں قدر کے لحاظ سے پرائیویٹ شعبے نے دفاعی برآمدات میں 17,353 کروڑ روپے جبکہ ڈی پی ایس یوز نے 21,071 کروڑ روپے کاتعاون کیا۔ پچھلے مالی سال میں ان کے متعلقہ اعداد و شمار بالترتیب 15,233 کروڑ روپے اور 8,389 کروڑ روپے تھے۔

یہ ریکارڈاعلیٰ  اعداد و شمار پچھلے پانچ برسوں میں تقریباً تین گنا اضافے کا عندیہ دیتے ہیں۔

اس تیز رفتار اضافہ سے بھارتی ساختہ دفاعی مصنوعات کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قبولیت اور اس شعبے کی بین الاقوامی سپلائی چینز میں بڑھتی ہوئی شمولیت نمایاں ہوتی ہے۔ صرف سسٹمز/سب سسٹمز کے لیے ایک کامیاب عالمی شراکت دار ہونے کے علاوہ، بھارت مالی سال 26-2025 تک 80 سے زائد ممالک کو دفاعی سازوسامان برآمد کر رہا ہے۔ برآمد کنندگان کی تعداد پچھلے مالی سال کے 128 سے بڑھ کر 145 تک پہنچ گئی، جو 13.3فیصد کا اضافہ ہے۔

حکومت کی کاروبار کرنے میں آسانی اور دفاعی برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے جاری کوششوں نے ایک کارکردگی پر مبنی اور عالمی معیار کی دفاعی صنعت کے لیے راہ ہموار کی ہے۔ دفاعی برآمد کنندگان کی اس ترقیاتی راہ میں مدد کے لیے، محکمہ دفاعی پیداوار نے ایک نئے آن لائن پورٹل کے ساتھ دفاعی برآمدات کے ضابطہ کار کو منظم  کیاہے اور اجازت ناموں کے لیے معیاری کام کاج کےطریقہ کار کو آسان  بنایاہے۔

 

****************

( ش ح۔ع ح ۔ج ا )

UNO-5282


(ریلیز آئی ڈی: 2248135) وزیٹر کاؤنٹر : 14