وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

چوتھا بڑا سروے جہاز ‘سنشودھک’ جی آر ایس ای کولکاتا میں بھارتی بحریہ کے حوالے


بھارتی بحریہ نے آخری بڑا سروے جہاز ‘سنشودھک’ شامل کر لیا، چار جہازوں پر مشتمل منصوبہ مکمل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 MAR 2026 9:35AM by PIB Delhi

سنشودھک (یارڈ 3028)، جو بھارتی بحریہ کے وارشپ ڈیزائن بیورو کی نگرانی میں تیار ہونے والا آخری بڑا سروے جہاز ہے اور جسے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای)، کولکاتا میں تیار کیا گیا ہے، اسے 30 مارچ 2026 کو بھارتی بحریہ کے حوالے کر دیا گیا۔

چار بڑے سروے جہازوں کے اس منصوبے کا معاہدہ 30 اکتوبر 2018 کو ہوا تھا۔ اس کلاس کے دیگر جہاز آئی این ایس سندھایک، آئی این ایس نردیشک اور آئی این ایس اکشک کو بالترتیب 3 فروری 2024، 18 دسمبر 2024 اور 6 نومبر 2025 کو شاملِ خدمت کیا گیا تھا۔

یہ جہاز انڈین رجسٹر آف شپنگ کے معیار کے مطابق ڈیزائن اور تیار کیے گئے ہیں۔ سنشودھک مکمل ساحلی اور گہرے سمندر میں ہائیڈروگرافک سروے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس میں بندرگاہوں کے راستوں اور جہاز رانی کے چینلز کا تعین شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ جہاز دفاعی اور سول مقاصد کے لیے سمندری اور جغرافیائی ڈیٹا بھی جمع کرتا ہے۔

تقریباً 3400 ٹن وزن اور 110 میٹر لمبائی کے حامل اس جہاز میں جدید ترین ہائیڈروگرافک آلات نصب ہیں، جن میں ڈیٹا اکوزیشن اینڈ پروسیسنگ سسٹم، خودکار زیرِ آب گاڑی (اے یو وی)، ریموٹلی آپریٹڈ وہیکل (آر او وی)، ڈی جی پی ایس لانگ رینج پوزیشننگ سسٹم اور ڈیجیٹل سائیڈ اسکین سونار شامل ہیں۔ دو ڈیزل انجنوں سے لیس یہ جہاز 18 ناٹ سے زیادہ رفتار حاصل کر سکتا ہے۔

جہاز کی کیل جون 2022 میں رکھی گئی اور اسے جون 2023 میں پانی میں اتارا گیا۔ حوالگی سے قبل اس نے بندرگاہ اور سمندر میں مکمل آزمائشی مراحل کامیابی سے طے کیے۔

سنشودھک میں 80 فیصد سے زائد مقامی اجزاء شامل ہیں۔ اس کی حوالگی حکومت ہند اور بھارتی بحریہ کی آتم نربھر بھارت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور یہ ملک کے ایم ایس ایم ایز، صنعتوں اور مختلف شراکت داروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس سے بحرِ ہند کے خطے میں ملک کی سمندری طاقت کو مزید تقویت ملی ہے۔

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 5162   )


(ریلیز آئی ڈی: 2247248) وزیٹر کاؤنٹر : 5