وزارت خزانہ
فروری 2026 (مالی سال 26-2025) تک حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAR 2026 5:30PM by PIB Delhi
فروری 2026 تک حکومت ہند کے ماہانہ کھاتوں کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔ اہم نکات درج ذیل ہیں:
حکومت ہند کو فروری 2026 تک 27,91,943 کروڑ روپے (کل وصولیوں کے متعلقہ بجٹ تخمینہ 26-2025 کا 82.0 فیصد) موصول ہوئے ہیں، جن میں 21,45,223 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو (مرکز کو خالص) 5,81,173 کروڑ روپے نان ٹیکس ریونیو اور 65,547 کروڑ روپے نان ڈیٹ کیپٹل وصولیاں شامل ہیں ۔ اس مدت کے دوران حکومت ہند کی طرف سے ٹیکسوں کے حصے کی منتقلی کے طور پر ریاستی حکومتوں کو 12,66,369 کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 85,837 کروڑ روپے زیادہ ہے ۔
حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے کل اخراجات 40,44,592 کروڑ روپے (متعلقہ بجٹ تخمیہ 26-2025 کا 81.5 فیصد) ہیں جن میں سے 31,15,270 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ میں اور 9,29,322 کروڑ روپے کیپٹل اکاؤنٹ میں ہیں ۔ کل ریونیو اخراجات میں سے 10,65,305 کروڑ روپے سود کی ادائیگی اور 3,89,610 کروڑ روپے بڑی سبسڈی کے حساب سے ہیں ۔
****
ش ح۔ م ش۔ ش ت
U NO :-5139
(ریلیز آئی ڈی: 2247038)
وزیٹر کاؤنٹر : 7