وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے شیام جی کرشن ورما کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 MAR 2026 9:50AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت ماتا کے بہادر سپوت، شیام جی کرشن ورما کو ان کی برسی  پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے اپنے انقلابی خیالات سے تحریکِ آزادی میں ایک نیا شعور پیدا کیا۔ جناب مودی نے مزید کہا، ’’ان کی زندگی اور نظریات ملک کی ہر نسل کو قومی خدمت کے لیے ترغیب دیتے رہیں گے۔‘‘

وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’بھارت ماتا کے عظیم سپوت شیام جی کرشن ورما کو ان کی برسی پر عقیدت بھرا نمن! انہوں نے اپنے انقلابی افکار سے آزادی کی جدوجہد میں نئی روح پھونک دی تھی۔ ان کی حیات اور اعلیٰ اقدار وطنِ عزیز کی ہر نسل کو ملک کی خدمت کے لیے ہمیشہ ترغیب دیتی رہیں گی۔‘‘

******

ش ح۔ک  ح۔ ش ا

U. No. 5099


(ریلیز آئی ڈی: 2246760) وزیٹر کاؤنٹر : 13