سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سادھوی نرنجن جیوتی نے این سی بی سی کی چیئرپرسن کے طور پر عہدہ سنبھالا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2026 2:35PM by PIB Delhi
سادھوی نرنجن جیوتی نے 18 مارچ 2026 سے نیشنل کمیشن فار بیک ورڈ کلاسز (این سی بی سی) کی چیئرپرسن کے طور پر، جبکہ محترمہ کرن اومیش مہالے نے20 مارچ 2026 سے این سی بی سی کے رکن کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔
سادھوی نرنجن جیوتی سابق رکن پارلیمنٹ رہی ہیں اور متعدد اہم عوامی عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں، جن میں دیہی ترقی اور صارفین کے امور، خوراک و عوامی تقسیم کی وزارتوں میں مرکزی وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دینا شامل ہے۔ وہ سماجی اور کمیونٹی ترقی کی سرگرمیوں میں فعال رہی ہیں، خصوصاً معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے۔ عوامی زندگی اور حکمرانی میں ان کا وسیع تجربہ کمیشن کے فرائض کو مؤثر طریقے سے انجام دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
محترمہ کرن اومیش مہالے ایک تجربہ کار عوامی نمائندہ ہیں جنہیں سماجی اور تنظیمی کاموں میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ میونسپل کارپوریشن، امراوتی کی میئر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور عوامی زندگی میں مختلف اہم عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ وہ خواتین کے بااختیار بنانے، سماجی بہبود اور نچلی سطح کی حکمرانی سے متعلق اقدامات میں فعال طور پر شامل رہی ہیں۔ مختلف کوآپریٹو اور سماجی اداروں سے ان کی وابستگی جامع ترقی کے لیے ان کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
سماجی انصاف اور تفویض و اختیارات کی وزارت چیئرپرسن اور رکن کا پرتپاک خیرمقدم کرتی ہے۔ وزارت کو امید ہے کہ وہ اپنی قیمتی رہنمائی اور مخلصانہ خدمات کے ذریعے ملک بھر میں پسماندہ طبقات کی فلاح، تحفظ اور سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دینے میں کمیشن کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی ۔
*********************
UR- 5002
(ش ح۔ ا ک۔ت ا)
(ریلیز آئی ڈی: 2246003)
وزیٹر کاؤنٹر : 17