کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے کل 28,840 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ علاقائی کنیکٹویٹی اسکیم – ترمیم شدہ اڑان  کو منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2026 4:16PM by PIB Delhi

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے حکومت ہند کی جانب سے تخمینہ شراکت کے ساتھ، مالی سال27-2026 سے مالی سال 36-2035 تک دس سالہ مدت کے لیے کل 28,840 کروڑ روپے کے اخراجات پر علاقائی کنیکٹوٹی اسکیم – ترمیم شدہ اڑان کے آغاز اور نفاذ کی منظوری دی ہے۔

اثرات :

  • کم سروس والے اور بغیر سروس والے علاقوں میں علاقائی ہوائی رابطے میں اضافہ۔
  • ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 شہروں میں اقتصادی ترقی، کاروبار اور سیاحت کو فروغ۔
  • عام شہریوں کے لیے سستی ہوائی سفر کی سہولت۔
  • دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں بہتر ہنگامی خدمات اور صحت کی سہولیات کی رسائی۔
  • علاقائی ائرپورٹس اور ایئرلائن آپریٹرز کے لیے زیادہ عملی اور پائیدار نظام۔
  • آتم نربھر بھارت کے تحت ملکی ایروسپیس شعبے کو فروغ۔
  • ترقی یافتہ بھارت 2047 کے ہدف کی جانب پیشرفت۔

اسکیم کے اہم اجزاء درج ذیل ہیں:

  1. ایئرپورٹس کی ترقی: (سی اے پی ای ایکس)
    ترمیم شدہ اڑان  اسکیم کے تحت انفراسٹرکچر کے فروغ اور بھارت کو عالمی سطح پر مسابقتی ایوی ایشن ایکو سسٹم میں بدلنے کے لیے، اگلے آٹھ سالوں میں 12,159 کروڑ روپے کے کل اخراجات سے 100 نئے ایئرپورٹس تیار کرنے کا منصوبہ ہے، جو موجودہ بغیر سروس والے ایئر اسٹرپس سے تعلق رکھیں گے۔
  2. ایئرپورٹس کا انتظام اور دیکھ بھال :(او اور ایم)
    صرف علاقائی کنیکٹوٹی اسکیم (آر سی ایس) والے ایئرپورٹس کے لیے، بلند ری کرنگ او اور ایم اخراجات اور محدود آمدنی کے پیش نظر، اس اسکیم کے تحت تقریباً 441 ایئرپورٹس کو تین سال کے لیے سالانہ زیادہ سے زیادہ 3.06 کروڑ روپے فی ایئرپورٹ اور ہیلی پورٹ/واٹر ایئرپورٹ کے لیے 0.90 کروڑ روپے کی او اور ایم معاونت فراہم کی جائے گی، جس کے لیے کل 2,577 کروڑ روپے مختص ہیں۔
  3. جدید ہیلی پیڈز کی ترقی:
    پہاڑی، دور دراز، جزیرہ اور اہم علاقوں میں کنیکٹوٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے، اگلے آٹھ سالوں میں 200 جدید ہیلی پیڈز تعمیر کیے جائیں گے، ہر ایک پر تقریباً 15 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ، کل 3,661 کروڑ روپے کی ضرورت ہوگی، تاکہ دور دراز علاقوں میں رابطہ اور ہنگامی ردعمل بہتر بنایا جا سکے۔
  4. بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ :(وی جی ایف)
    علاقائی کنیکٹوٹی اسکیم کے تحت، ایئرلائن آپریٹرز کو دیے گئے روٹس پر کام کرنے کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ طویل مدتی مارکیٹ کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایئرلائن آپریٹرز کو 10 سال میں 10,043 کروڑ روپے کی وی جی ایف امداد دی جائے گی۔
  5. آتم نربھر بھارت طیارہ  کےحصول:
    دور دراز اور مشکل علاقوں میں کام کرنے کے لیے ضروری چھوٹے فکس ونگ طیارے اور ہیلی کاپٹر کی کمی کو پورا کرنے اور آتم نربھر بھارت کے وژن کو فروغ دینے کے لیے، اسکیم کے تحت پون ہنس کے لیے دو ایچ اے ایل دھرو ہیلی کاپٹر اور الائنس ایئر کے لیے دو ایچ اے ایل ڈورنر طیارے خریدنے کا منصوبہ ہے۔

پس منظر:
اصل اڑان اسکیم اکتوبر 2016 میں ہوائی سفر کو سستا بنانے اور ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 شہروں میں کنیکٹوٹی مضبوط کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی۔ گزشتہ نو سالوں میں:

  • 95 ایئرپورٹس، ہیلی پورٹس اور واٹر ایئرپورٹس پر 663 روٹس فعال ہوئے (28 فروری 2026 تک)۔
  • 3.41 لاکھ سے زیادہ پروازیں آپریٹ کررہی ہیں، جس میں 162.47 لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔
  • دور دراز، پہاڑی اور جزیرہ علاقوں میں کنیکٹوٹی قائم کی گئی، جس سے سیاحت، صحت کی سہولیات اور ہنگامی خدمات کو فروغ ملا۔
  • اس اسکیم نے علاقائی ایئرلائنز اور مختلف طیارہ بیڑے کے انتظام میں اضافہ کیا، جو ترمیم شدہ اڑان اسکیم کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

********

ش ح۔ ع ح۔ش ہ ب

U. No.4896


(ریلیز آئی ڈی: 2245232) وزیٹر کاؤنٹر : 13