صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرِ جمہوریہ ہند کی رام نومی کے موقع پرمبارکباد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAR 2026 4:24PM by PIB Delhi
صدرِ جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے رام نومی کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ رام نومی کے پرمسرت موقع پر، میں تمام ہم وطنوں اور بیرونِ ملک مقیم تمام بھارتیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
یہ تہوار مریادہ پرشوتم بھگوان شری رام کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ بھگوان شری رام کی زندگی کا عظیم سفر ہمیں بامقصد زندگی گزارنے کے لیے سچائی، انصاف اور نیکی کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔ بھگوان شری رام کی زندگی ہمیں معاشرے کے تئیں اپنے فرائض کی ادائیگی کی تحریک دیتی ہے۔ بھگوان شری رام کے مثالی اصول ہماری ثقافت کی بنیاد ہیں اور ہمیں ان پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔
’’اس موقع پر، آئیے ہم بھگوان شری رام کی عظیم تعلیمات کو اپنے اندر سموئیں اور اپنے خیالات، الفاظ اور اعمال کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے کا عہد کریں۔‘‘
صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-
********
ش ح۔ م ع۔ص ج
U. No.4878
(ریلیز آئی ڈی: 2245116)
وزیٹر کاؤنٹر : 22