امور داخلہ کی وزارت
اُمور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی جناب امت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل اور ان تمام قانون سازوں کو مبارکباد پیش کی ہے جنہوں نے ریاست میں یکساں سول کوڈ بل کی منظوری میں تعاون کیا
ملک کے ہر شہری کے لیے یکساں قانون کو یقینی بنانا ہماری پارٹی کے قیام سے ہی ہمارا عزم رہا ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہماری پارٹی کی ریاستی حکومتیں اس سمت میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں
مجھے خوشی ہے کہ اتراکھنڈ کے بعد، گجرات نے بھی یکساں سول کوڈ بل پاس کرنے کا تاریخی کام مکمل کر کے اپنے عزم کا ثبوت دیا ہے
ملک کو خوشامد کی بنیاد پر نہیں بلکہ تمام شہریوں کے لیے مساوی قوانین کے ذریعے چلایا جانا چاہیے—یہ ہماری ترجیح اور ہمارا عزم بھی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAR 2026 2:34PM by PIB Delhi
اُمور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل اور ان تمام ارکانِ اسمبلی کو مبارکباد دی ہے جنہوں نے ریاست میں یکساں سول کوڈ بل کی منظوری میں تعاون کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ’’ملک کے ہر شہری کے لیے یکساں قانون کو یقینی بنانا ہماری پارٹی کے قیام سے ہی ہمارا ایک پختہ عزم رہا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہماری پارٹی کی ریاستی حکومتیں اس سمت میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اتراکھنڈ کے بعد، گجرات نے بھی یکساں سول کوڈ بل پاس کرنے کا تاریخی کارنامہ انجام دے کر اپنے عزم کا ثبوت دیا ہے۔ میں وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل اور اس بل کی حمایت کرنے والے تمام قانون سازوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ملک کو خوشامد پسندی کی بنیاد پر نہیں بلکہ تمام شہریوں کے لیے مساوی قوانین کے ذریعے چلایا جانا چاہیے—یہ ہماری ترجیح اور ہمارا عزم بھی ہے۔‘‘
********
ش ح۔ م ع۔ص ج
U. No.4874
(ریلیز آئی ڈی: 2245032)
وزیٹر کاؤنٹر : 11