وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

امریکہ کے صدر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو فون کیا اور مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAR 2026 8:48PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج امریکہ کے صدر جناب  ڈونالڈ جے ٹرمپ کا فون آیا۔

دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن کی جلد بحالی کے لیے بھارت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے آبنائے ہرمز کو کھلا، محفوظ اور قابل رسائی رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ یہ عالمی امن، استحکام اور اقتصادی بہبود کے لیے بہت اہم ہے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کے حوالے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم مودی نے لکھا:

’’مجھے صدر ٹرمپ کا فون آیا اور مغربی ایشیا کی صورت حال پر بامعنی تبادلہ خیال ہوا۔ بھارت  خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کی جلد بحالی کی حمایت کرتا ہے۔ یہ پوری دنیا کے لیے ضروری ہے کہ آبنائے ہرمز کھلا، محفوظ اور قابل رسائی رہے۔ ہم نے امن و استحکام کی جانب جاری کوششوں کے سلسلے میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

@realDonaldTrump

@POTUS”

******

 (ش ح ۔  م م۔ع ن)

U. No. 4839

 


(ریلیز آئی ڈی: 2244847) وزیٹر کاؤنٹر : 6