صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اے بی-پی ایم جے اے وائی پر تازہ ترین رپورٹ


اسکیم کے تحت پینل میں شامل اسپتالوں کی تعداد پانچ گنا سے زیادہ بڑھ کر 28 فروری 2026 تک 36,229 ہو گئی

اسکیم کے تحت 11.69 کروڑ اسپتالوں میں داخلے کی منظوری، جس میں نجی اسپتالوں میں 6.74 کروڑ داخلے شامل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2026 12:47PM by PIB Delhi

آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) کے تحت اسپتالوں کو پینل میں شامل کرنے کی ہدایات کے مطابق، پینل میں شامل اسپتال اہل مستفدین کو علاج فراہم کرنے سے انکار نہیں کر سکتے۔

علاج کے حصول میں کسی بھی بے ضابطگی یا پینل میں شامل اسپتال کی جانب سے علاج سے انکار کی صورت میں، مستفدین اپنی شکایات مرکزی شکایات کے ازالے کے مینجمنٹ سسٹم (سی جی آر ایم ایس) یا 24 گھنٹے فعال ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 14555 کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت، ایسی شکایات کی نگرانی ضلعی، ریاستی اور قومی سطح پر شکایات کے ازالے کے تین سطحی نظام کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ہر سطح پر نامزد نوڈل افسران اور شکایات کے ازالے کی کمیٹیاں شکایات کا جائزہ لینے اور انہیں حل کرنے کے لیے موجود ہیں۔

اے بی-پی ایم جے اے وائی کے تحت، اسپتالوں کو پینل میں شامل کرنا ایک مسلسل عمل ہے اور یہ متعلقہ ریاست یا مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی جانب سے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کی ہدایات اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے والوں کی دستیابی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت نجی اسپتالوں کا پینل میں شامل ہونا مکمل طور پر اُن کی اپنی صوابدید پر مبنی ہے۔

مؤرخہ 28 فروری 2026 تک، اسکیم کے تحت پینل میں شامل اسپتالوں کی تعداد مالی سال 19-2018 میں 6,917 اسپتالوں،جن میں 3,013 سرکاری اور 3,904 نجی اسپتال شامل تھے، سے بڑھ کر 36,229 اسپتالوں تک پہنچ گئی ہے، جن میں 19,483 سرکاری اور 16,746 نجی اسپتال شامل ہیں۔ اسکیم کے تحت تمام اہل مستفدین ملک بھر میں پینل میں شامل ان 36,229 اسپتالوں کے نیٹ ورک کے ذریعے علاج کروا سکتے ہیں۔

مؤرخہ 28 فروری 2026 تک، اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 11.69 کروڑ اسپتالوں میں داخلوں کی منظوری دی گئی ہے، جن میں نجی اسپتالوں میں 6.74 کروڑ داخلے شامل ہیں۔

اسکیم کے تحت کلیمز کی ادائیگی ایک باقاعدہ اور بلا تعطل عمل ہے اور کلیمز کا تصفیہ متعلقہ ریاستی صحت ایجنسیوں کی جانب سے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق کیا جاتا ہے۔ کلیمز کی بروقت ادائیگی کے لیے، ریاست کے اندر واقع اسپتالوں کے لیے کلیم جمع کرانے کے 15 دنوں کے اندر اور ریاست سے باہر کے اسپتالوں  کے لیے 30 دنوں کے اندر تصفیہ کرنا لازمی ہے۔ اسکیم کے تحت، پینل میں شامل اسپتالوں کی طرف سے جمع کرائے گئے کلیمز کی جانچ پڑتال طبی دستاویزات، تحقیقی رپورٹس اور دیگر معاون ریکارڈز کی روشنی میں طے شدہ معیاری علاج کی ہدایات کے مطابق کی جاتی ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیرِ مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح۔ ک ح۔ش ا

U NO: 4659


(ریلیز آئی ڈی: 2243818) وزیٹر کاؤنٹر : 11