صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند کا عید الفطر کے موقع پر مبارکباد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 MAR 2026 6:25PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی نے مرمو عید الفطر کے موقع پر ہم وطنوں کو اپنی مبارکبادپیش کی
صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’عید الفطر کے پرمسرت موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو، خاص طور پر بھارت اور بیرون ملک مقیم مسلمان بہنوں اور بھائیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کے بعد منایا جانے والا یہ تہوار ضبط نفسغریبوں کے لیے خیرات اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔ یہ محبت، بھائی چارے، امن اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام بھی دیتا ہے۔
یہ تہوار ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں تمام افراد کی بھلائی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ اس موقع پر ہم ضرورت مندوں کی مدد کرنے، معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا عزم کریں۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4583
(ریلیز آئی ڈی: 2243158)
وزیٹر کاؤنٹر : 13