وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم سے بات کی۔


وزیر اعظم نے ہری رایا عید الفطر آنے والے تہوار کے لیے مبارکباد پیش کی اور مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 MAR 2026 4:52PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مبارکبادوں کے تبادلے اور مغربی ایشیا میں علاقائی خدشات کو دور کرنے کے لیے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے بات کی اور انہیں اور ملائیشیا کے عوام کو ہری رایا عید الفطر کے آنے والے تہوار کے موقع پر پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی گہری تشویشناک صورتحال پر بات کی اور کشیدگی میں کمی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ جناب مودی اور وزیر اعظم ابراہیم نے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے امن اور استحکام کی جلد بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نےایکس پر لکھا

’’میرے دوست، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ بات کی، اور ہری رایا عید الفطر کے آنے والے تہوار کے موقع پر انہیں اور ملائیشیا کے لوگوں کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔

ہم نے مغربی ایشیا کی گہری تشویشناک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن و استحکام کی جلد بحالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 4470

 


(ریلیز آئی ڈی: 2242650) وزیٹر کاؤنٹر : 10