وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نو سموتسر کے پرمسرت موقع پر سبھی کو مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 MAR 2026 8:03AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئے سال نوسموتسر کے پرمسرت موقع پر ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے خوشحالی کا سال اور ملک کی ترقی کے لیے نئے عزم کے لئے دعا کی ہے۔
نئے سال کے انتہائی خاص موقع پر سب کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دعا کی کہ آنے والا نیا سال ہر ایک کی زندگی میں ہمت، خود اعتمادی اور خدمت کے جذبے کو مضبوط کرے۔ جناب مودی نے مزید امید ظاہر کی کہ یہ اقدار ملک کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کو نئی تحریک دیں گی۔ انہوں نے تمام شہریوں کے لیے بے پناہ خوشی، کامیابی اور اچھی صحت کی دعا کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا
‘‘اہل وطن کو نئے سال کی بے شمار مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ یہ نیا سال آپ تمام کی زندگیوں میں ہمت، خود اعتمادی اور خدمت کے جذبے کو مزید مستحکم کرے، جس کے نتیجے میں ملک کی تعمیر کی کوششوں کو نئی طاقت ملے گی۔’’
‘‘نوسموتسر کے انتہائی خاص موقع پر سب کو نیک خواہشات۔ ہر کسی کو بے پناہ خوشی، کامیابی اور بہترین صحت نصیب ہو۔ میری دعا ہے کہ آنے والا نیا سال ہر ایک کی زندگی میں ہمت، خود اعتمادی اور خدمت کے جذبے کو مزید تقویت بخشے۔ یہ ملک کی تعمیر کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کو ایک نئی تحریک بھی فراہم کرے۔’’
*****
ش ح – ظ الف –م ش
UR No. 4421
(ریلیز آئی ڈی: 2242277)
وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada