امور داخلہ کی وزارت
ماحول کیلئے سازگار توانائی سے متعلق اقدامات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 MAR 2026 2:56PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت داخلہ نے ماحول کیلئے سازگار توانائی کے لیے مختلف اقدامات جیسے گرڈ سے منسلک روف ٹاپ سولر پاور پروجیکٹ ، آف گرڈ روف ٹاپ سولر پاور پروجیکٹ ، فیول سیل ، بائیو گیس پلانٹ ، سولر واٹر ہیٹر اور سولر اسٹریٹ لائٹس کیے ہیں ۔
سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے مختلف احاطوں میں گرڈ سے منسلک روف ٹاپ سولر پاور پینل درج ذیل تفصیلات کے مطابق نصب کیے گئے ہیں ۔
- آسام رائفلز (اے آر) : 44 مقامات پر 2,180 کلو واٹ کی صلاحیت ۔
- بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) : 08 مقامات پر 2895 کلو واٹ کی صلاحیت ۔
- سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) : 4 مقامات پر 1,990 کلو واٹ کی صلاحیت ۔
- سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) : 42 مقامات پر 16,348 کلو واٹ کی صلاحیت ۔
- ہند-تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) : 13 مقامات پر 4,092 کلو واٹ کی صلاحیت ۔
- نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) : 05 مقامات پر 1,565 کلو واٹ کی صلاحیت ۔
- سشستر سیما بل (ایس ایس بی) : 03 مقامات پر 778 کلو واٹ کی صلاحیت ہے۔
******
ش ح۔ ع ح۔ م ر
U-NO. 4391
(ریلیز آئی ڈی: 2242111)
وزیٹر کاؤنٹر : 9