جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت پورے ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دے رہی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAR 2026 3:29PM by PIB Delhi

حکومت پورے ملک میں قابلِ تجدید توانائی (آر ای) کے حوالے سے آگاہی پروگرام نافذ کر رہی ہے، جنہیں اپنی ویب سائٹس، سوشل میڈیا، موبائل ایپلیکیشنز، اشتہارات اور مختلف کمیونیکیشن ذرائع جیسے پرنٹ، آؤٹ ڈور، ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے ذریعے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ کام  سی بی سی اور اس کی منظور شدہ ایجنسیوں، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این ایف ڈی سی )، دور درشن، آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر)، ریاستی نوڈل ایجنسیوں (ایس این اے)، تعلیمی اداروں اور قومی نمائشوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

ریاستی نوڈل ایجنسی/ڈسکمز کو دیہی اور دور دراز علاقوں سمیت اپنی ریاستوں میں ای سی سرگرمیوں کے لیے فنڈ فراہم کیے جاتے ہیں۔ مالی سال 2025-26 کے دوران 27 ریاستوں/یو ٹی کو فنڈز دیے گئے۔ ریاستی نوڈل ایجنسیز اور ڈسکمز نے ایم این آر ای  کی تمام اسکیموں کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے کے لیے ہوڈنگز/بینرز، پرنٹ اشتہارات، ریڈیو جنگلز، میلے،  سوریہ رتھ وغیرہ جیسے پروموشنل اقدامات کیے ہیں۔

اس کے علاوہ، وزارت وقتاً فوقتاً ملک بھر میں جائزہ اجلاس، صلاحیت سازی ورکشاپوں اور عوامی آگاہی پروگرام بھی منعقد کرتی رہتی ہے۔

قابلِ تجدید توانائی کے حوالے سے آگاہی میں مشہور تعلیمی ادارے شامل کیے جا رہے ہیں، جن میں آئی آئی ٹی بمبئی، دہلی اور روڑکی، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹس(این ایس ٹی آئی)، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (آئی ٹی آئی) نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرپرینیورشپ اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمنٹ(این آئی ای ایس بی یو ڈی )، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس ای) اسکل کونسل آف گرین جابز(ایس سی جی جے)اور دیگر سیکٹر اسکل کونسلز  (ایس ایس سی) شامل ہیں۔ یہ ادارے نصاب کی معاونت یا خصوصی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پیدا کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان میں کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:

  • آئی آئی ٹی روڑکی کے ذریعےجل ارجا متر پروگرام
  • این ایس ٹی آئی اور آئی ٹی  آئی  این  آئی ای ایس بی یو ڈی، این آئی ایس ای، ایس سی جی جے اور دیگر ایس ایس سی کے  ذریعے گرین ہائیڈروجن سیکٹر کے لیے ماہر عملہ تیار کرنے کا پروگرام
  • ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، جالندھر میں ری نیو ایبل انرجی میں ایم ٹیک پروگرام
  • علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ساتھ تعاون برائے گرین انرجی اور پائیدار ترقی پر مشترکہ ایم ٹیک پروگرام

یہ معلومات وزیرِ مملکت برائے جدید اور قابلِ تجدید توانائی، جناب  شری پد یسو نائک نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****

ش ح۔ م م ۔ م ذ

(U N.4235)


(ریلیز آئی ڈی: 2241292) وزیٹر کاؤنٹر : 8